Sunday, January 5, 2025
HomeTop Newsپی پی،ن لیگ اور دیگر اتحادی جماعتوں کا مل کر حکومت بنانے...

پی پی،ن لیگ اور دیگر اتحادی جماعتوں کا مل کر حکومت بنانے کا اعلان،پی ٹی آئی کو بھی دعوت

Published on

پی پی،ن لیگ اور دیگر اتحادی جماعتوں کا مل کر حکومت بنانے کا اعلان،پی ٹی آئی کو بھی دعوت

پاکستان پیپلز پارٹی،پاکستان مسلم لیگ(ن)، مسلم لیگ(ق) اورت دیگر اتحادی جماعتوں نے ساتھ چلنے اور مل کر حکومت بنانے کا کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو بھی مفاہمت کے عمل کا حصہ بننے کی دعوت دے دی۔

گزشتہ روز مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے گھر شہباز شریف، خالد مقبول صدیقی اور دیگر سینئر سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ آج ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آپس میں مل بیٹھ کر حکومت بنائیں گے اور پاکستان کو مشکلوں سے نکالیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معیشت، دہشت گردی یا مفاہمت سمیت پاکستان میں جو بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں، ان کا حل نکالیں گے۔

سابق صدر نے کہا کہ مفاہمت کے عمل میں پاکستان تحریک انصاف بھی شامل ہے، ہم چاہتے ہیں کہ وہ بھی مفاہمت کے اس عمل کا حصہ بنے، ہر سیاسی طاقت مفاہمت کے عمل کا حصہ بنے، ہم سے بات کرے۔

مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ میں چوہدری شجاعت حسین کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے آج ہم سب کو یہاں مدعو کیا اور آج ملک کے سیاسی زعما اس لیے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں کہ ہم قوم کو بتا سکیں کہ ہم اس وقت ایک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم کے دوران ہم ایک دوسرے کے خلاف بات کرتے ہیں، اپنا موقف اور منشور پیش کرتے ہیں، وہ مرحلہ اب ختم ہو چکا اور اب پارلیمان معرض وجود میں آنے والی ہے تو اب ہماری جنگ اس ملک کے چیلنجز کےخلاف ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ سب سے پہلا چیلنج معیشت ہے جسے ہم نے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے جو بذات خود ہمالیہ نما چیلنج ہے لیکن وہی قومیں آگے بڑھتی ہیں جن کی لیڈرشپ اکٹھا کر فیصلہ کر لے ہم نے اپنے اختلافات ختم کر کے اپنی قوم کو آگے لے کر جانا ہے۔

انہوں نے مسلم لیگ(ن) کی حمایت پر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میرے قائد آپ کے شکر گزار ہیں۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اس موقع پر کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے معاشی ایجنڈا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےبلوچستان عوامی پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ آج اس بیٹھک کا مقصد یہ تھا کہ جیسے ہم سب پہلے اکٹھے تھے تو ایک مرتبہ پھر ہم پاکستان کے نظام کو سنبھالیں، پاکستان کی جمہوریت کو مستحکم کریں۔

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علیم خان نے کہا کہ میں چوہدری شجاعت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آج انہوں نے ہم سب کو یہاں مدعو کیا اور میں امید کرتا ہے کہ آج کے بعد پاکستان کے حالات بہتری کی طرف جائیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان اس وقت انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے، غریب کے حالات بہت خراب ہیں اور وہ مہنگائی کے بوجھ کی وجہ سے بری طرح پسا ہوا ہے، تو اس کے لیے سب کو اپنی ذات سے باہر نکلنا پڑے گا اور ایسے فیصلے کرنے پڑیں گے جو ملک اور اس کے عوام کی خاطر ہوں۔

 

وفاق میں حکومت بنانے کا اعلان

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...