Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsکوئٹہ: نوجوان سیاستدان جمال رئیسانی پر انتخابی مہم کے دوران قاتلانہ...

کوئٹہ: نوجوان سیاستدان جمال رئیسانی پر انتخابی مہم کے دوران قاتلانہ حملہ

Published on

spot_img

کوئٹہ: نوجوان سیاستدان جمال رئیسانی پر انتخابی مہم کے دوران قاتلانہ حملہ،کئی افراد زخمی

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی اور سابق نگراں صوبائی وزیر نوابزادہ جمال رئیسانی کے انتخابی دفتر پر دہشتگردوں نے گرینیڈ حملہ کیا ہے ، اطلاعات کے مطابق حملے کا نشانہ نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی اور میر فرید رئیسانی تھے.

جمال رئیسانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہے کہ آج ایک بار پھر دہشتگردوں نے تاریخ دہرانے کی کوشش کی۔ اور مجھ پر گرنیڈ حملہ کیا۔ الحمداللہ میں محفوظ رہا پر ہمارے کچھ ساتھی زخمی ہوئے۔ میرے والد کو بھی الیکشن کمپین میں شہید کیا گیا اور آج مجھ پر حملہ بھی اُسی کی ایک کڑی ہے۔

انہون نے مزید لکھا کہ ہماری الیکشن مہم کو ثبوتاژ کرنے اور ہمارے مشن سے ہمیں ہٹانے کیلئے ایک بار پھر دہشتگرد عناصر سر اٹھانا شروع ہو چکے ہیں۔ ان حملوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پارلیمان میں میرے آنے سے کچھ لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے۔

جمال رئیسانی کا کہنا تھا کہ میں واضع کردینا چاہتا ہوں کہ ہم ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے یا ڈرنے والے نہیں۔ ہم کسی صورت اپنی الیکشن مہم معطل نہیں کریں گے اور نا ہی اپنے نظریے سے پیچھے ہیں گے۔

بلوچستان میں ناکام حملے کے بعد سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this