Wednesday, January 8, 2025
HomeTop Newsایرانی حملے میں 300 میں سے 99% میزائل اور ڈرون مار...

ایرانی حملے میں 300 میں سے 99% میزائل اور ڈرون مار گرائے،اسرائیل کا دعویٰ

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرینگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر راتوں رات 300 سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے، جن میں سے 99 % مار گرائے گئے. انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج مکمل طور پر الرٹ ہیں اور فالو اپ آپشنز پر سوچ رہی ہیں۔

ایک ٹیلی ویژن بریفنگ میں،اسرایئلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری نے ایران کے اقدامات کو “انتہائی سنگین” قرار دیا اور کہا کہ وہ “خطے کو کشیدگی کی طرف دھکیل رہے ہیں”۔

ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران نے ہفتے کے روز اسرائیل پر ایک غیر معمولی ڈرون اور میزائل حملہ کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے صحافیوں کے مطابق اتوار کی صبح یروشلم کے اوپر آسمان پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ایران نے یکم اپریل کو اپنے دمشق قونصل خانے سے ملحقہ عمارت پر فضائی حملے کے بدلے میں اسرائیل پر حملہ کرنے کی بارہا دھمکی دی تھی اور واشنگٹن نے حالیہ دنوں میں بار بار خبردار کیا تھا کہ انتقامی کارروائیاں ہونے والی ہیں۔

دمشق میں ایران کے قونصل خانے پر اسرائیلی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہے۔

فوجی ترجمان ڈینیئل ہگاری نے قبل ازیں ایک ٹیلی ویژن بیان میں کہا تھا کہ “ایران نے اپنی سرزمین سے اسرائیل کی سرزمین کی طرف UAVs لانچ کیے ہیں۔”

ریئر ایڈمرل ہگاری نے کہا، “ہم امریکہ اور خطے میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون میں کام کر رہے ہیں تاکہ حملوں کے خلاف کارروائی کی جا سکے اور انہیں روکا جا سکے۔”

ایران کے پاسداران انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ دمشق حملے کے جواب میں اسرائیل کے خلاف جوابی ڈرون اور میزائل حملہ کیا جا رہا ہے جس میں سات گارڈز مارے گئے تھے جن میں سے دو جنرل تھے۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this