Shoes and trash rain down on Israeli players in Albania-X
البانیہ میں کھیلے گئے ایک فٹ بال میچ کے دوران اسرائیلی قومی ٹیم کو شائقین کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔
میچ کے دوران بعض تماشائیوں نے اسرائیلی کھلاڑیوں پر کوڑا کرکٹ اور جوتے پھینکے جبکہ اسرائیل کے قومی ترانے کے وقت بھی ہوٹنگ کی گئی، جو بعد ازاں دھکم پیل میں تبدیل ہوگئی۔
میچ کے دوسرے ہاف میں اسرائیلی کھلاڑی کے گول کرنے کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی گول اسکور کرنے والے کھلاڑی نے اپنی جرسی پر موجود لوگو کو بوسہ دیا اور شائقین کو خاموش رہنے کا اشارہ کیا، جس پر میدان میں کشیدگی بڑھ گئی۔
واقعے کے دوران البانیہ کے بعض کھلاڑی اسرائیلی ٹیم کے ارکان کے ساتھ الجھ پڑے اور دونوں جانب سے دھکم پیل دیکھنے میں آئی انتظامیہ نے صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے فوری مداخلت کی۔





