Sunday, January 5, 2025
HomeTop Newsعام انتخابات 2024 میں 60.6 میلین (6.06 کروڑ) لوگوں نے ووٹ کاسٹ...

عام انتخابات 2024 میں 60.6 میلین (6.06 کروڑ) لوگوں نے ووٹ کاسٹ کیے, فافن رپورٹ

Published on

عام انتخابات 2024 میں 60.6 میلین (6.06 کروڑ) لوگوں نے ووٹ کاسٹ کیے, فافن رپورٹ

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024 کے متعلق فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے ووٹر ٹرن آؤٹ پر اپنی رپورٹ جاری کردی ہے. فافن کی جانب سے جاری کردہ جائزہ رپورٹ قومی اسمبلی کے 264 حلقوں کے فارم 47 پر مبنی ہے۔
فافن رپورٹ کے مطابق عام انتخابات 2024 میں ووٹر ٹرن آؤٹ 47.6 فیصد رہا ہے۔
فافن رپورٹ کے مطابق 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں 60.6 میلین ( 6.06 کروڑ) لوگوں نے اپنے ووٹ کاسٹ کیے. یہ تعداد سال 2018 کے انتخابات سے زیادہ تھی کیونکہ سال 2018 میں 54.8 میلین (5.4 کروڑ )لوگوں نے اپنے ووٹ کاسٹ کیے تھے.
اگر 2018 اور 2024 کے انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ کا موازنہ کرے تو2018 کے انتخابات کے مقابلے میں 2024 کے عام انتخابات میں 5.8 میلین زیادہ لوگوں نے ووٹ ڈالے.
رپورٹ کے مطابق 2024 کے انتخابات میں ووٹر ٹرن آوٹ 47.6 فیصد تھا جبکہ 2018 میں یہ 52.1 فیصد تھا.
سال 2018 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 106 میلین( 10.6 کروڑ) تھی جبکہ الیکشن 2024 میں یہ تعداد 128.6 میلین (12.86 کروڑ) تھی.
صوبوں کے ٹرن آؤٹ کی بات کی جائے تو فافن رپورٹ کے مطابق
خیبر پختونخوا میں 2018 کا ووٹر ٹرن آؤٹ 44 فیصد تھاجبکہ الیکشن 2024 میں یہ 39.5 فیصد رہا.
پنجاب میں 2018 کا ووٹر ٹرن آؤٹ 56.8 فیصد تھا اور الیکشن 2024 میں یہ 51.6 فیصد رہا.
سندھ میں 2018 کا ووٹر ٹرن آؤٹ 47.2 فیصد تھا جو الیکشن 2024 میں 43.7 فیصد رہا.
اسی طرح بلوچستان میں 2018 کا ووٹر ٹرن آؤٹ 45.3 فیصد تھا جو الیکشن 2024 میں 42.9 فیصد رہا.

Latest articles

چیئرمین پی سی بی نے صائم ایوب کا لندن میں فوری علاج کرانے کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

محمد عباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے ہفتے کو...

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی مکمل فہرست سامنے آگئی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہفتے...

پی ایس ایل 10 کیلئے برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس...

More like this