Saturday, March 1, 2025
Homeبین الاقوامیعمان میں مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 2 پاکستانی جاں...

عمان میں مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 2 پاکستانی جاں بحق

Published on

عمان میں مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 2 پاکستانی جاں بحق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) عمان کے دارالحکومت مسقط میں ایک مسجد کے قریب فائرنگ سے جانبحق ہونے والے 4 افراد میں 2پاکستانی بھی شامل ہیں، عمانی پولیس نے منگل کے روز کہا کہ مشرق وسطیٰ کے سب سے مستحکم ممالک میں سے ایک میں سکیورٹی کی ایک غیر معمولی خلاف ورزی ہے۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا، “رائل عمان کی پولیس نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیا ہے جو الوادی الکبیر کے علاقے میں ایک مسجد کے قریب پیش آیا”۔

قانون نافذ کرنے والے حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں جب کہ شواہد اکٹھے کرنے اور حملے کی تحقیقات کے لیے کارروائی جاری ہے۔

عمان میں پاکستان کے سفیر عمران چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ عمان کی حکومت نے چار اموات کی تصدیق کی ہے، جن میں دو افراد کا تعلق پاکستان سے ہے.

عمران چوہدری نے کہا کہ میں رات کو سفارتی عملے کے ساتھ موجود تھا،” انہوں نے مزید کہا کہ عمانی حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Latest articles

غزہ کے حوالے سے مذاکرات مثبت سمت میں جارہے ہیں ، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے...

صدر ٹرمپ اور زیلنسکی کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات، معدنیات کے معاہدے پر دستخط متوقع

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں...

پی آئی اے کے زوال کی بنیادی وجہ اوپن سکائی پالیسی ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران کی سربراہی میں...

امریکی شہریت کی قیمت مقرر، ٹرمپ نے گولڈ کارڈ اسکیم متعارف کروادی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں غیر ملکی...

More like this