اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتِ حال اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 15 افراد ہلاک جبکہ 7 لاپتہ ہو گئے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہے۔
انڈونیشین ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان عبدالمہاری نے بتایا کہ ضلع کارو، ضلع پڈانگ لاواس اور ضلع تپانولی سیلاتن میں لینڈ سلائیڈنگ سے 11 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 4 افراد ہفتہ کو خراب موسم کے بعد ضلع ڈیلی سردانگ میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتِ حال کی وجہ سے ہوئی۔
اُنہوں نے بتایا کہ پولیس اور فوج کے ساتھ تقریباً ایک سو ریسکیو اہلکار لاپتہ ہونے والے 7 افراد کو تلاش کر رہے ہیں لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے انہیں ریسکیو آپریشن کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
عبدالمہاری نے بتایا کہ ڈیزاسٹر ایجنسی نےصوبہ سماٹرا میں آئندہ ہفتوں میں مزید بارشوں اور ان کے نتیجے میں سیلاب آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتِ حال سے مکانات، مساجد اور چاول کی فصل کو نقصان پہنچا ہے، کئی دیہاتوں تک بذریعہ سڑک رسائی بھی منقطع ہو گئی ہے۔