کوئی قانون کسی مفرور کو الیکشن لڑنے کے بنیادی حق سے نہیں روکتا، سپریم کورٹ

0
97
فوجی عدالتوں میں شہریوں پر مقدمات کے خلاف کیس کی سماعت کرنے

کوئی قانون کسی مفرور کو الیکشن لڑنے کے بنیادی حق سے نہیں روکتا، سپریم کورٹ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے آزاد امیدوار عمر اسلم کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ کوئی قانون کسی مفرور کو انتخابات لڑنے کے بنیادی حق سے نہیں روکتا۔

ڈان نیوز کے مطابق سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے واضح کیا الیکشن کمیشن عوام کو جواب دہ ہے اور عوام کو ہی فیصلہ کرنے دیں کہ کون کیا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ بغیر قانون کسی کو الیکشن لڑنے کے بنیادی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا، احتساب عوام کو کرنا ہے الیکشن کمیشن کو نہیں۔

وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ بیلٹ پیپرز کا کام مکمل ہو چکا ہے۔