Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • چین

چین کی جانب سے رفح میں اسرائیلی حملے پر ’شدید تشویش‘ کا اظہار

چین کی جانب سے رفح میں اسرائیلی حملے پر شدید تشویش کا اظہار

چین کی جانب سے رفح میں اسرائیلی حملے پر شدید تشویش کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے رفح میں اسرائیلی فوج کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جس کے نتیجے میں بے گھر افراد کے کیمپ میں موجود درجنوں افراد شہید ہوگئے تھے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین رفح میں جاری اسرائیلی فوجی جارحیت پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنوبی غزہ کے سرحدی شہر میں اسرائیلی حملوں پر ایک ہنگامی اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ اتوار کو صہیونی طیاروں نے اقوام متحدہ کی جانب سے محفوظ قرار دیے گئے رفح کے علاقے میں شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید ہوگئے، جس میں زیادہ تر بچے اور خواتین تھے۔

اس حملے کی بین الاقوامی برادری نے شدید مذمت کی، فلسطینیوں اور کئی عرب ممالک نے اسے قتل عام قرار دیا جبکہ اسرائیل نے کہا کہ وہ اس افسوسناک حادثے کا جائزہ لے رہا ہے۔

منگل کو بیجنگ نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ شہریوں اور شہری سہولیات کی حفاظت کریں۔

انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی برادری کی اپیلوں کو سنے اور رفح پر اپنے حملے بند کرے۔

یاد رہے کہ بیجنگ گزشتہ سال اکتوبر میں اسرائیل اور حماس کے موجودہ تنازع کے آغاز کے بعد سے ہی فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر رہا ہے۔

چین تاریخی طور پر فلسطینی کاز کا ہمدرد اور اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کا حامی رہا ہے، اس کے علاوہ چینی صدر شی جن پنگ نے تنازع کو حل کرنے کے لیے بین الاقوامی امن کانفرنس منعقد کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Tags: اسرائیلی فوج اسرائیلی فوجی جارحیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل چین شدید تشویش ے گھر افراد کے کیمپ

Post navigation

Previous: پیسا کا جھکا ہوا ٹاور کب اور کیوں بنایا گیا تھا ؟
Next: پنجاب حکومت کا کسانوں کو براہ راست سبسڈی دینے کا اعلان

Ishaq Dar's emergency visit to China, important consultations expected on Iran-US talks
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین

اسحاق ڈار کا چین کا ہنگامی دورہ، ایران-امریکا مذاکرات پر اہم مشاورت متوقع

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Trump's China visit expected in May, delayed due to Iran war
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

ایران جنگ کے باعث تاخیر، ٹرمپ کا مئی میں چین کا دورہ متوقع

یہ بھی پڑہیے

PCB issues stern warning to players for violating central contract-PCB
  • کھیل

پی سی بی کی سینٹرل کنٹریکٹ خلاف ورزی پر کھلاڑیوں کو سخت وارننگ

Major attack in the Gulf, oil tanker worth millions of dollars engulfed in fire
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں بڑا حملہ، کروڑوں ڈالر مالیت کا آئل ٹینکر آگ کی لپیٹ میں

Israel passes controversial death penalty law for Palestinians, facing internal and external pressure
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل میں فلسطینیوں کے لیے سزائے موت کا متنازع قانون منظور، اسرائیل کو اندرونی و بیرونی دباؤ کا سامنا

Lahore Qalandars fine Shaheen Afridi Rs 1 million-X
  • کھیل

لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Major attack in the Gulf, oil tanker worth millions of dollars engulfed in fire
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں بڑا حملہ، کروڑوں ڈالر مالیت کا آئل ٹینکر آگ کی لپیٹ میں

Israel passes controversial death penalty law for Palestinians, facing internal and external pressure
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل میں فلسطینیوں کے لیے سزائے موت کا متنازع قانون منظور، اسرائیل کو اندرونی و بیرونی دباؤ کا سامنا

Ishaq Dar's emergency visit to China, important consultations expected on Iran-US talks
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین

اسحاق ڈار کا چین کا ہنگامی دورہ، ایران-امریکا مذاکرات پر اہم مشاورت متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.