Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024:افغانستان نے ڈوین براوو کو باؤلنگ کنسلٹنٹ...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024:افغانستان نے ڈوین براوو کو باؤلنگ کنسلٹنٹ مقرر کر دیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق افغانستان نے منگل کو سابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر اور ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے ڈوین براوو کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنے باؤلنگ کنسلٹنٹ کے طور پر شامل کیا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے کہا کہ براوو ٹیم کے لیے اثاثہ ثابت ہوں گے۔

اے سی بی کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ویسٹ انڈین ورلڈ کپ کے فاتح براوو کو باؤلنگ کنسلٹنٹ کے طور پر مقرر کیا گیا ہے اور وہ ایونٹ سے قبل کیمپ کے دوران اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

افغانستان کی ٹیم کے بیشتر ارکان 10 روزہ تیاری کے کیمپ کے لیے کیریبین پہنچ گئے ہیں جہاں ڈوین براوو بھی ان کے ساتھ شامل ہوں گے۔

براوو اس وقت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 573 میچوں میں 625 وکٹیں لے کر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باولر ہیں اور ان کا شمار مختصر ترین فارمیٹ میں باؤلنگ کے علمبرداروں میں ہوتا ہے۔

افغانستان 29 مئی کو عمان اور دو دن بعد اسکاٹ لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گا۔

وہ ایک سخت گروپ سی میں شریک میزبان ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، پاپوا نیو گنی اور یوگنڈا کے ساتھ ہیں۔

افغانستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی مہم کا آغاز 5 جون کو یوگنڈا کے خلاف گیانا میں کرے گا۔

افغانستان ا سکواڈ: رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، عظمت اللہ عمرزئی، نجیب اللہ زدران، محمد اسحاق، محمد نبی، گلبدین نائب، کریم جنت، راشد خان (کپتان)، ننگیال خروٹی، مجیب الرحمان، نور احمد، نوین الحق، فضل الحق فاروقی، فرید احمد ملک

Latest articles

وزیراعظم کی جانب سے بیلا روس کے صدر اور انکے وفد کے اعزاز میں عشائیہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر...

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)...

افغانستان نے پاکستان کو ہرا کر انڈر 19 سہ ملکی سیریز جیت لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق برکت ابراہیم زئی اور نظیف اللہ امیری کی...

تحریک انصاف کا اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے...

More like this