ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پاکستان کی ناقص کارکردگی کے باوجود بابر اعظم بطور کپتان برقرار رہیں گے
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کی خراب کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) قومی کرکٹ ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کر سکتا ہے۔
تاہم جیو نیوز کے مطابق بابر اعظم ورلڈ کپ کے بعد وائٹ بال کرکٹ میں بطور کپتان برقرار رہیں گے۔
واضح رہے کہ گرین شرٹس کو 6 جون کو امریکا کے خلاف تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ 9 جون کو جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بھارت کے ساتھ 6 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اس سے قبل جیو نیوز سے گفتگو میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سے پاکستان کی مسلسل ناقص کارکردگی پر بورڈ کی رائے پر سوال اٹھایا گیا تھا۔
نقوی نے کہا کہ ٹیم اب بھی ورلڈ کپ میں کھیل رہی ہے قوم کو ان کے ساتھ صبر کرنا ہوگا ابھی بھی میچ کھیلنا باقی ہیں اور ہمیں ٹورنامنٹ کے نتائج کا انتظار کرنا چاہی ۔
سنٹرل بروورڈ ریجنل پارک میں اتوار (16 جون) کو پاکستان کا مقابلہ آئرلینڈ سے ہوگا۔
پاکستان کے لیے سپر ایٹ کا راستہ مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔