Thursday, January 9, 2025
HomeTop Newsالیکشن بے مقصد بن چکا جو ملک کو انتشار کے علاوہ کچھ...

الیکشن بے مقصد بن چکا جو ملک کو انتشار کے علاوہ کچھ نہیں دیگا: شاہد خاقان عباسی

Published on

الیکشن بے مقصد بن چکا جو ملک کو انتشار کے علاوہ کچھ نہیں دیگا: شاہد خاقان عباسی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اینٹی کرپشن آفس راولپنڈی کے باہر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا نیب اور اینٹی کرپشن کے ادارے صرف الیکشن اور سیاست میں جوڑ توڑ کیلئے استعمال ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا مجھ پر الزام ہے کہ دو سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکے من پسند افراد کو دیے، محکمے سے پوچھا گیا تو جواب آیا کہ دونوں سڑکیں بنی ہی نہیں، نیب، اینٹی کرپشن کے ادارے ملک کے کرپٹ ترین ادارے بن چکے، ان کا احتساب کون کرےگا۔

الیکشن بے مقصد بن چکا جو ملک کو انتشار کے علاوہ کچھ نہیں دیگا: شاہد خاقان عباسی

ہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا جو الیکشن نہیں لڑ رہے ان کے ساتھ یہ ہو رہا ہے، جو الیکشن لڑ رہے ہیں ان کا کیا حال کیا جاتا ہو گا، الیکشن مقدس عمل ہے اس کو متنازع بنانے سے ملک کو نقصان ہو گا، یہ صرف الیکشن کے عمل میں ہراساں کیے جانے کا ایک انداز ہے۔الیکشن بے مقصد بن چکا جو ملک کو انتشار کے علاوہ کچھ نہیں دیگا: شاہد خاقان عباسی

ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا میں الیکشن میں حصہ نہیں لے رہا، چیف الیکشن کمشنر، وزیراعظم کی ذمہ داری ہے کہ الیکشن کو غیر متنازع بنائیں، الیکشن کرانا حاکم وقت اور ارباب اختیار کی ذمہ داری ہے، آج بھی وقت ہے الیکشن کے عمل کو غیر متنازع بنایا جائے کیونکہ عوام اس الیکشن کے پراسس سے مایوس ہے، الیکشن کے ماحول میں دباؤ کا اثر ہو گا، ڈالے بھیجیں گے، پرچے کرائیں گے تو نقصان ملک و عوام کا ہو گا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا میں نے الیکشن چھوڑا ہے، سیاست نہیں چھوڑی، الیکشن آئینی ضرورت ہے، الیکشن کو بامقصد اور مسائل کے حل کا ذریعہ بنانا سیاسی لیڈرشپ کا کام ہے لیکن بدقسمتی سے ملک کی تینوں بڑی پارٹیاں ناکام ہو چکی ہیں، ملک کی پولیٹیکل لیڈرشپ، ملٹری لیڈر شپ اور جوڈیشل لیڈر شپ ٹیبل پر بیٹھے اور آگے کے راستے کا تعین کرے، ایک ٹیبل پر بیٹھ کر آگے کے راستے کا تعین کریں ورنہ ملک کا چلنا مشکل ہے۔

موجودہ الیکشن بے مقصد بن چکا جو ملک کو انتشار کے علاوہ کچھ نہیں دیگا: شاہد خاقان

Latest articles

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

ایپسوچ نے آسٹن ولا ونگر جیڈن فیلوجین کو 20 ملین پاؤنڈ میں سائن کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایپسوچ ٹاؤن نے آسٹن ولا کے...

غزہ میں جنگ بندی کے بہت قریب ہیں: امریکی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تصدیق کی ہے کہ...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 393 پوائنٹس کی کمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان ہے،...

More like this