سونمیانی میں البیضا تھری 2024 مشق کا انعقاد، آرمی چیف نے مختلف ایئرڈیفنس ویپن سسٹم کی فائرنگ کا مشاہدہ کیا
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سونمیانی میں البیضا تھری 2024 مشق کا انعقاد ہوا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مختلف ایئرڈیفنس ویپن سسٹم کی فائرنگ کا مشاہدہ کیا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آرمی ایئرڈیفنس سسٹم کے مربوط فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ہائی ٹو میڈیم ایئرڈیفنس ویپن سسٹم کا بھی مشاہدہ کیا۔
آرمی چیف نے کم سے درمیانے درجے کے فضائی دفاعی نظام کا بھی مشاہدہ کیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج پاکستان کے خلاف ابھرتے خطرات سے نمٹنے کیلئے اپنے دفاعی سسٹمز کو جدید بنا رہی ہے۔
آرمی چیف نے اہداف کے حصول میں کور آف آرمی ایئرڈیفنس کی آپریشنل تیاری کو سراہا۔آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔
کورکمانڈر کراچی اور کورکمانڈرآرمی ایئرڈیفنس نے بھی مشق کا مشاہدہ کیا۔انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن اور انسپکٹر جنرل آرمز نے بھی مشق کا مشاہدہ کیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آرمی ایئرڈیفنس سنٹر کا بھی دورہ کیا۔ آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھول رکھے اور شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہائی ٹو میڈیم ایئرڈیفنس ویپن کا یہ پہلا تاریخی کامیاب تجربہ تھا۔
سسٹم کی فائرنگ کا مشاہدہ کیا