یاسر پیرزادہ کو پاکستان سپورٹس بورڈ کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق محمد یاسر پیرزادہ کو پاکستان سپورٹس بورڈ کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔
26 جون کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یاسر کو تین سال کے لیے پی ایس بی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
اس سے قبل وہ کمشنر ان لینڈ ریونیو فیڈرل بورڈ آف ریونیو، لاہور کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے وہ گریڈ 20 کے افسر ہیں پیرزادہ مصنف بھی ہیں اورکتابیں بھی لکھ چکے ہیں۔
انہوں نے شعیب کھوسو کی جگہ لی ہے جنہیں گزشتہ اپریل میں مبینہ جعلی ڈگری اسکینڈل کے بعد ہٹا دیا گیا تھا۔
پیرزادہ ایک ایسے وقت میں آئے ہیں جب پاکستان کے کھیلوں کے سامنے کچھ بڑے چیلنجز ہیں سب سے بڑا چیلنج 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز ہے جس کی میزبانی پاکستان کو اگلے سال کے شروع میں پنجاب میں کرنا ہے۔