Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsایکس (ٹوئٹر) کا 2024 کے دوران پیمنٹ سروسز اور دیگر اے آئی...

ایکس (ٹوئٹر) کا 2024 کے دوران پیمنٹ سروسز اور دیگر اے آئی فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

Published on

ایکس (ٹوئٹر) کا 2024 کے دوران پیمنٹ سروسز اور دیگر اے آئی فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس فیچرز سے بہتر بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ایکس کو مائیکرو بلاگنگ کی بجائے ویڈیو فرسٹ پلیٹ فارم میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ کمپنی نے جولائی 2023 میں ٹوئٹر کا نام تبدیل کرکے ایکس رکھا تھا اور اس کا لوگو بھی تبدیل کر دیا تھا۔

اب اس پلیٹ فارم کو سپر ایپ میں تبدیل کرنے کا عمل تیز کیا جا رہا ہے۔

اس مقصد کے لیے کمپنی کی بلاگ پوسٹ میں 2024 میں کسی وقت پیمنٹ سروسز کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پیمنٹ سروسز کے علاوہ ایکس میں See Dissimilar Posts نامی فیچر کا اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔

اس فیچر کے تحت ایکس فیڈ پر ایسی پوسٹس نظر آئیں گی جو صارف کی دلچسپی کے موضوعات سے ہٹ کر ہوں گی۔

اس فیچر کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد لی جائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ ایکس سرچ فنکشن کو بھی اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے بہتر بنایا جائے گا۔

فی الحال کمپنی کی جانب سے نئے فیچرز کے حوالے سے زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں اور یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

ابھی یہ بھی واضح نہیں کہ یہ فیچرز عام صارفین کو دستیاب ہوں گے یا نہیں۔

اس کمپنی کی جانب سے اب زیادہ تر فیچرز کو سبسکرپشن سروس کا حصہ بننے والے صارفین تک ہی محدود رکھا جاتا ہے۔

Latest articles

دبئی کیپٹلز نے ڈیزرٹ وائپرز کو ہرا کر پہلا آئی ایل ٹی 20 ٹائٹل جیت لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق روومین پاول کی شاندار نصف سنچری، اس کے...

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کین ولیمسن کی تیز سنچری کی بدولت نیوزی...

دبئی میں شمسی توانائی سے چلنے والی جدید ریل بس سروس کا آغاز

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے ورلڈ...

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں 6 ججز...

More like this