Saturday, January 11, 2025
HomeTop Newsورلڈ کپ کوالیفائرز 2026: مارتینے کے شاندار گول کی بدولت ارجنٹائن کی...

ورلڈ کپ کوالیفائرز 2026: مارتینے کے شاندار گول کی بدولت ارجنٹائن کی پیرو کو شکست

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن نے 2026 کے ورلڈ کپ کے جنوبی امریکی کوالیفائرز میں پیرو کو 1-0 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ اس میچ میں اہم گول لاؤتارو مارتینے نے کیا، جس سے انہوں نے ملک کے پانچویں آل ٹائم اسکورر کے طور پر ڈیگو میراڈونا کے ساتھ برابری حاصل کر لی۔ یہ مارتینے کا 32واں بین الاقوامی گول تھا، جو انہوں نے دوسرے ہاف میں لیونل میسی کے خوبصورت کراس پر شاندار شاٹ لگا کر کیا۔

Martinez scored a stunning second-half from Lionel Messi's beautiful cross
Martinez scored a stunning second-half from Lionel Messi’s beautiful cross
Photo-Reuters

میچ کے بعد، مارتینے نے کہا کہ وہ اپنے خاندان کی موجودگی میں گول کرکے بہت خوش ہیں اور یہ سال ان کے لیے بہت مثبت رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “یہ ایک شاندار سال تھا جس میں میری کارکردگی بہت اچھی رہی۔ ہمیں ہر دن بہتر کھیلنا ہے کیونکہ ہر ٹیم ہمیں شکست دینا چاہتی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ارجنٹائن کی ٹیم ہمیشہ کھیل میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے اور کچھ بہتری کی گنجائش ہے، لیکن ہمیں اسی راستے پر چلتے رہنا ہے۔

اس جیت کے ساتھ ارجنٹائن 25 پوائنٹس کے ساتھ CONMEBOL پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، جب کہ یوروگوئے پانچ پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر ہے۔ پیرو سات پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔ جنوبی امریکی کوالیفائرز میں ٹاپ چھ ٹیمیں 2026 کے ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گی، جو امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں منعقد ہوگا۔

ارجنٹائن کے گول کیپر ایمیلیانو مارٹینز نے کہا، “ہم کوپا امریکہ کے چیمپئن ہیں اور کوالیفائر میں پہلے نمبر پر ہیں۔ ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیے۔”

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this