Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹورلڈ چیمپیئن آف لیجنڈ 2024: پاکستان نے بھارت کو 68...

ورلڈ چیمپیئن آف لیجنڈ 2024: پاکستان نے بھارت کو 68 رنز سےشکست دے دی

Published on

spot_img

ورلڈ چیمپیئن آف لیجنڈ 2024: پاکستان نے بھارت کو 68 رنز سےشکست دے دی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں ہفتہ کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے آٹھویں میچ میں پاکستان نے بھارت کو 68 رنز سے شکست دے دی۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹورنامنٹ میں اب تک نا قابل شکست ہے.

یونس خان اینڈ کمپنی کی یہ تیسری جیت تھی اور اب وہ 6 ٹیموں کے مقابلے کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہیں اس سے قبل انہوں نے آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 243/4 کا مجموعی ا سکور کیا مین ان گرین کو شرجیل خان اور کامران اکمل کی اوپننگ جوڑی نے شاندار آغاز فراہم کیا۔

گیارویں اوور میں شرجیل کے آؤٹ ہونے سے پہلے دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 145 رنز بنائے۔

شرجیل نے 30 گیندوں پر 7 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے جبکہ کامران نے جارحانہ انداز جاری رکھتے ہوئے 14ویں اوور میں پون نیگی کی گیند پر بولڈ ہونے سے قبل 40 گیندوں پر 77 رنز بنائے۔

صہیب مقصود نے 26 گیندوں پر 51 رنز بنائے اور پانچ چھکے اور دو چوکے لگائے۔

شاہد آفریدی گولڈن ڈک جبکہ شعیب ملک 18 گیندوں پر 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

جواب میں بھارت کے رابن اتھپا نے 12 گیندوں پر 22 رنز بنائے انہیں سہیل نےآوٹ کیا اور پاکستان کی پہلی وکٹ حاصل کی۔

امباتی رائیڈو اور سریش رائنا نے مضبوط شراکت داری بنا کر گرین شرٹس کو مشکل میں ڈال دیا .

لیکن ملک نے رن ریٹ کو کنٹرول میں رکھا کیونکہ ہندوستان تیز نہیں کھیل سکا وہاب ریاض باولنگ کے لیے آئے اور عرفان پٹھان (15)، پون نیگی (1) کو ایک اوور میں آوٹ کر دیا ۔

رائنا نے 19ویں اوور میں سہیل تنویر کی گیند پر بولڈ ہونے سے پہلے شاندار اننگز کھیلی بائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے 40 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔

ہندوستان اپنے 20 اوورز میں 175/9 کا مجموعی اسکور بنانے میں کامیاب رہا .

ملک نے 38 رنز کے عوض3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہاب نے بھی 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا.

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this