
Women's World Cup: Pakistan out of the event after defeat to South Africa-ICC
کولمبو: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے 22ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت 150 رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
جنوبی افریقی ٹیم نے بارش سے متاثرہ میچ میں 40 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بنائے پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو 20 اوورز میں 234 رنز درکار تھے، تاہم قومی ٹیم 83 رنز تک محدود رہی اور 7 وکٹیں گنوا بیٹھے۔
ورلڈ کپ کا 23واں میچ 22 اکتوبر کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان اندور میں کھیلا جائے گا۔