Saturday, June 29, 2024
Top Newsنومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کون ہیں ! ایک...

نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کون ہیں ! ایک تعارف

نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کون ہیں ! ایک تعارف

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن آئندہ پانچ سال کے لیے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر منتخب ہوگئے ۔ وہ جماعت اسلامی کے چھٹے امیر ہوں گے جن کی مدت امارت اپریل 2029ء تک ہوگی۔ جماعت اسلامی کے انتخابی کمیشن کے سربراہ راشد نسیم نے منصورہ میں پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمن کے امیر جماعت منتخب ہونے کا اعلان کیا۔

پیدائش اور خاندانی پس منظر

■ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن 1972 میں حیدرآباد، سندھ میں ایک متوسط طبقے کے گھرانے میں پیدا ہوئے .
■ ان کے والدین کا آبائی تعلق علیگڑھ سے تھا.
■ وہ چار بھائی اور تین بہنیں ہیں.
■ وہ نارتھ ناظم آباد ، بلاک A میں ایک کرائے کے مکان میں رہتے ہیں ۔
■ حافظ نعیم الرحمن کے ماشاءاللہ، تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے، دو بیٹے حافظ قرآن بھی ہیں .
■ حافظ نعیم الرحمان کی بیگم ، شمائلہ نعیم ڈاکٹر ہیں اور جماعت اسلامی کی فعال رکن ہیں .

تعلیم
■ جامع مسجد دارالعلوم، لطیف آباد، یونٹ 10 سے حفظ کیا .
■ ابتدائ تعلیم نورالاسلام پرائمری اسکول، حیدرآباد سے حاصل کی اور میٹرک علامہ اقبال ہائی اسکول سے کیا.
■ حیدرآباد سے میٹرک کے بعد حافظ نعیم الرحمٰن کی فیملی کراچی منتقل ہوگئی .
■انہوں نے پاکستان شپ اونرز کالج سے انٹرمیڈیٹ کیا ۔
■ انہوں نے ملک کی معروف درس گاہ این ای ڈی یونیورسٹی سے بی ای سول انجینئرنگ میں کیا ۔
■ بعد ازاں انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے اسلامک ہسٹری میں ماسٹرز بھی کیا ہے.

■ زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ ہوئے اور ایک فعال اور متحرک طالب علم رہنما کے طور پر اپنی شناخت منوانے میں کامیاب ہوئے .
■ طلباء حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر وہ گرفتار بھی ہوئے اور مختلف مواقع پر تین بار جیل کاٹی۔
■ اسلامی جمعیت طلبہ کراچی اور پھر صوبہ سندھ جمعیت کے ناظم بھی رہے.
■ انہیں 1998 میں اسلامی جمعیت طلبہ کا ناظم اعلیٰ یعنی مرکزی صدر منتخب کیا گیا.

■ اسلامی جمعیت طلبہ سے فراغت کے بعد انہوں نے جماعت اسلامی کے حلقے نارتھ ناظم آباد میں شمولیت اختیار کی اور عملی سیاست میں قدم رکھا ۔
■ سن 2001 کے شہری حکومتوں کے انتخابات میں انہوں نے ضلع وسطی کراچی کی ایک یونین کونسل سے نائب ناظم کا الیکشن لڑے اور کامیاب ہوئے ۔
■ حافظ نعیم الرحمٰن لیاقت آباد زون کے امیر جماعت اسلامی، ضلع وسطی کے نائب امیر، کراچی جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری اور نائب امیر بھی رہے
■ سن 2013 میں انہیں جماعت اسلامی کراچی کا امیر پہلی مرتبہ منتخب کیا گیا.

■ بطور امیر جماعت اسلامی کراچی، حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کی سیاست پہ طاری جمود کو غیر معمولی جرات اور تحرک کے ذریعے توڑا۔
■انہوں نے کراچی کے مسائل کے حل اور سندھ حکومت کی جانب سے جاری زیادتیوں کے خلاف پرزور آواز بلند کرنا شروع کی .
■ جب کوئی بھی سیاسی جماعت کراچی کی دگرگوں امن و امان کی صورتحال، کے الیکٹرک، نادرا کے مسائل اور بحریہ ٹاؤن متاثرین کے لیے آواز اٹھانے کو تیار نہیں تھا تو حافظ نعیم الرحمان اور جماعت اسلامی ان کی آواز بنے ۔
■ کراچی میں جماعت اسلامی نے حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں “حق دو کراچی کو تحریک ” کا آغاز کیا جو شہر کی سیاست میں ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی۔ اور یہ تحریک کراچی کے حقوق کی سب سے توانا آواز بن گئی ۔
■ جب سندھ حکومت نے بلدیاتی اداروں کے رہے سہے اختیارات بھی سلب کرلیے تو جنوری 2022 میں سندھ اسمبلی کے باہر سخت سردی اور بارش میں کھلے آسمان تلے تاریخ ساز دھرنے کا آغاز ہوا ۔ یہ دھرنا 29 روز تک جاری رہا ، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو مجبورا بلدیاتی اداروں کے اختیارات واپس کرنے کے لیے معاہدہ پر دستخط کئے.
■ 15 جنوری 2023 کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہوئے تو جماعت اسلامی نے تمام سیاسی جماعتوں سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ۔ اگر ریاستی طاقت استعمال کرکے نتائج نہ بدلے جاتے تو جماعت اسلامی شہر میں سب سے زیادہ یونین کونسلز بھی جیتنے میں کامیاب رہتی ۔۔ بدترین دھاندلی کے باوجود جماعت اسلامی نے 87 یونین کونسلز اور 9 ٹاؤنز جیت لیے۔
■8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں ایک بار پھر کراچی نے حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں جماعت اسلامی پر بھرپور اعتماد کیا اور وہ شہر سے پونے آٹھ لاکھ ووٹ حاصل کئے.

■ حافظ نعیم الرحمٰن نے ان انتخابات میں الیکشن کمیشن کے مطابق اعلان شدہ جیتی ہوئی سیٹ یہ کہہ کر چھوڑ دی کہ وہ مخالف امیدوار سے ایک ہزار ووٹ سے ہارے ہیں انکا کہنا ہے کہ اس لیے ان کا ضمیر گوارا نہیں کرتا کہ وہ یہ سیٹ قبول کریں ۔

دیگر خبریں

Trending

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

0
امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد کے خلاف قومی اسمبلی میں...