Sunday, January 5, 2025
HomeTop Newsسائفر کیس کیا تھا ؟ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور...

سائفر کیس کیا تھا ؟ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا کردار !

Published on

سائفرکیس کیا تھا کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا کردار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سائفرکیس اس بنیاد پر بنایا گیا کہ عمران خان نے 2022 میں امریکا میں تعینات پاکستان کے اُس وقت کے سفارتکار اسد مجید کی جانب سےبھیجے گئے سفارتی مراسلے کا مواد افشا کیا۔

عمران خان نے اپریل 2022 میں اپنی حکومت کے خاتمے سے قبل 27 مارچ 2022 کو وفاقی دارالحکومت میں کیے جانے والے ایک جلسے میں ایک خط لہراتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ایک غیر ملکی حکومت نے میری حکومت ختم کرنے کی منصوبہ بندی کے تحت لکھا۔

پاکستان اور امریکی حکام بارہا عمران خان کے اس الزام کی تردید کرچکے تھے کہ ، ’ اپریل 2022 میں ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد اور بطوروزیراعظم بے دخلی امریکی سازش کا حصہ تھی۔’

یہ سفارتی دستاویز اس وقت کے وزیراعظم عمران خان سے مبینہ طورپر گُم بھی ہو گئی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ سائفر عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کیلئے امریکا کی جانب سے دی گئی ’دھمکی‘ ہے۔

سائفر کی مبینہ گمشدگی کے دعوے کے بعد ایف آئی اے کی جانب سے ایف آئی ارمیں شاہ محمود قریشی کو نامزد کیا گیا اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعات 5 (معلومات کا غلط استعمال) اور 9 کے ساتھ تعزیرات پاکستان کی سیکشن 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی بری

ایف آئی آر کے مطابق ، ’سائفر 7 مارچ 2022 کو اس وقت کے سیکریٹری خارجہ کو واشنگٹن سے موصول ہوا تھا۔‘

ایف آئی اے کے شعبہ انسداد دہشتگردی نے 5 اکتوبر 2022 کو مقدمہ درج کیا جس میں عمران خان، شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور ان کے معاونین کو ذاتی مفاد کے لیے سائفر سے متعلق حقائق توڑمروڑ کر پیش کرنے سے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے نامزد کیا گیا تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان،سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور معاونین خفیہ دستاویز کی معلومات غیر مجاز افراد کو فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔ اس حوالے سے بنی گالا میں 28 مارچ 2022 کو خفیہ اجلاس کا انعقاد کیا گیاتا کہ مذموم مقصد کی تکمیل کیلئے سائفر کی جزیات کا غلط استعمال کرتے ہوئے سازش کی جائے۔’

ایف آئی آر کے چیدہ نکات میں یہ بات اہم تھی کہ ، ’عمران خان نے غلط ارادے سے اپنے اُس وقت کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کو خفیہ اجلاس میں سائفرکا متن قومی سلامتی کی قیمت پرذاتی مفاد میں تبدیل کرتے ہوئے منٹس تیار کرنے کو کہا۔ وزیراعظم آفس کو بھیجی گئی سائفر کی کاپی عمران خان نے غلط ارادے سے اپنے پاس رکھی اور وزارت خارجہ امور کو واپس نہیں کی۔ یہ کلاسیفائیڈ خفیہ دستاویز غیر قانونی طور پرعمران خان کے قبضے میں ہے۔ ملزم کے اقدامات سے بیرونی طاقتوں کو فائدہ اور پاکستان کو نقصان ہوا۔‘

سائفر کیس میں عمران خان کو 15 اگست 2023 جبکہ شاہ محمود قریشی کو 20 اگست 2023 کو گرفتارکیا گیا تھا۔ تاہم واضح رہے کہ اس گرفتاری سے قبل عمران خان توشہ خانہ کیس میں سزایافتہ ہونے کے باعث اٹک جیل میں زیرحراست تھے۔ سائفر کیس میں وارنٹ گرفتاری کے بعد اُن سے اٹک جیل میں ہی تفتیش کی گئی اورخصوصی عدالت نے ابتدائی طور پر وہیں جاکرسماعت کی۔

بعد ازاں عمران خان کی درخواست پر انہیں 26 ستمبرکو اٹک جیل سے راولپنڈی کی اڈیالہ منتقل کیا گیا اور کیس کی مزید سماعت وہیں ہوئی۔

ایف آئی اے نے30 ستمبر2023 کو جمع کروائے جانے والے چالان میں عمران خان اورشاہ محمود کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 5 اور9 کے تحت خفیہ متن افشا کرنے اور سائفر گُم کرنے کے کیس میں مرکزی ملزم قرار دیا۔

واضح رہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ نےسائفرکیس میں بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمودقریشی کوبری کردیا ہے.

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اپیلوں پر سماعت کی۔ عدالت نےمحفوظ کیافیصلہ سنادیا۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...