Sunday, January 5, 2025
Homeپاکستانگوگل والِٹ کیا ہے اور پاکستان میں کب تک لانچ ہو رہا...

گوگل والِٹ کیا ہے اور پاکستان میں کب تک لانچ ہو رہا ہے؟

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے خوشخبری، ادائیگی کا محفوظ نظام گوگل ڈیجیٹل والِٹ پاکستان میں جلد لانچ ہونے والا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل کی جانب سے پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو جلد ہی گوگل والِٹ سپورٹ حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اگرچہ گوگل نے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا، لیکن یہ اطلاعات یہی ہیں کہ یہ زبردست فیچر مستقبل قریب میں جلد پاکستان میں دستیاب ہوگا۔

گوگل والِٹ ایک وسیع تر رول آؤٹ ہے، جس میں جیسے مصر، وینزویلا، برمودا، کمبوڈیا، ایل سلواڈور سمیت اور بہت سے دوسرے ممالک شامل ہیں۔

گوگل والِٹ کیا ہے؟
گوگل والِٹ (Google Wallet) پہلے گوگل پے (Google Pay) کے نام سے جانا جاتا تھا۔ یہ ایک ڈیجیٹل والِٹ ہے جو صارفین کو اپنے Android فونز پر ادائیگی ، لائیلٹی کارڈز، بورڈنگ پاسز، ٹکٹس اور بہت کچھ محفوظ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

گوگل والِٹ مجاز پوائنٹ آف سیل ٹرمینلز پر کنٹیکٹ لیس ادائیگیوں کو قابل عمل اور لین دین کو تیز تر اور زیادہ آسان بناتا ہے۔

ادائیگیوں کے علاوہ گوگل والِٹ مختلف ڈیجیٹل پاسز اور سرٹیفیکٹس کے انتظام کے لیے ایک محفوظ مرکز کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔

پاکستان کے لیے فوائد
گوگل والِٹ صارفین کو اپنے اسمارٹ فونز سے کنٹیکٹ لیس ادائیگیوں کے قابل بنائے گا، جس سے فزیکل کارڈ لے جانے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ یہ نہ صرف زیادہ آسان ہے بلکہ زیادہ محفوظ بھی ہے، کیونکہ یہ لین دین کو محفوظ رکھتا ہے۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this