Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلفٹ بالویسٹ انڈیز کی خواتین نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو شکست...

ویسٹ انڈیز کی خواتین نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دے دی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم (این بی ایس) میں جمعرات کو سیریز کے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کی خواتین نے پاکستان کو شکست دے دی.

کپتان میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد 150 گیندوں میں 140 رنز بنائے جس میں 15 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

میتھیوز نے شیمین کیمپبیل کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 127 گیندوں میں 102 رنز جوڑے جبویسٹ انڈیز نے میچ کے تیسرے اوور میں اوپنر رشدا ولیمز (1) کو صرف ایک رن کے ساتھ کھو دیا۔

کیمپبیل نے 71 گیندوں میں 45 رنز بنائے اور اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی دوسری کھلاڑی تھیں دریں اثنا، چنیل ہینری 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

ویسٹ انڈیز نے 50 اوورز میں 269-8 مجموعی اسکور بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور طوبہ حسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ہوم سائیڈ 35.5 اوورز میں 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور 113 رنز سے میچ ہار گئی۔

پاکستان وقفے وقفے سے وکٹیں کھوتا رہا اور 270 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنےمیں ناکام رہاپاکستان کی جانب سے طوبی نے سب سے زیادہ 25 رنز بنائے۔

شاندار بلے بازی کے بعد میتھیوز نے چھ اووروں میں 17 رنز کے عوض تین وکٹیں لے کر بولنگ کے شعبے میں بھی دبنگ انداز میں غلبہ حاصل کیا۔

ایفی فلیچر اور زیدا جیمز نے بھی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

تین ون ڈے کے بعد 26 اپریل سے 3 مئی تک پانچ ٹی ٹوئنٹی کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی سکیورٹی سکواڈ گاڑی کی مبینہ ٹکر سے نوجوان جاں بحق

Latest articles

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...

پی ٹی آئی میں اختلافات، بشریٰ بی بی احتجاج کی ناکامی کی ذمہ دار قرار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں احتجاج کی ناکامی کے بعد پاکستان تحریک...

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

More like this