Wednesday, July 3, 2024
الیکشن 2024ہم ملکی مفاد کیلئے آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے, ...

ہم ملکی مفاد کیلئے آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے, بیرسٹر گوہر

ہم ملکی مفاد کیلئے آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے, بیرسٹر گوہر

اردو انٹرنیشنل(مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر خان نے واضح کیا ہے کہ پارٹی سربراہ عمران خان کا عالمی مالیاتی فنڈ کو خط لکھنے کا ارادہ ہے جس سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا اور یہ پاکستان کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو پہلے بھی خط لکھے جا چکے ہیں، ہم کبھی بھی ایسا کچھ نہیں کریں گے جو پاکستان کے مفاد کے خلاف ہو. جب خط(عوام میں) سامنے آئے گا تو آپ دیکھیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کبھی بھی ایسا کوئی کام نہیں کرے گی جس سے ملکی خودمختاری کو نقصان پہنچے۔

انہوں نےمزید کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی بھی قدم پاکستان کی ریاست، عوام، حکومت یا جمہوریت کے خلاف کبھی نہیں ہو گا.

دیگر خبریں

Trending

کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13...

0
کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13 افراد ہلاک ، صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوج طلب اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)کینیا میں...