اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستانی کپتان روہت شرما نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کو اٹھانے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا، ٹورنامنٹ اگلے مہینے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والا ہے۔
ٹورنامنٹ کے لیے اپنے وژن کے بارے میں بات کرتے ہوئے، شرما نے 2024 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ہونے والے جشن کی طرح مشہور وانکھیڑے اسٹیڈیم میں مداحوں کی پریڈ کے لیے ٹرافی کو ممبئی واپس لا کر ممکنہ فتح کا جشن منانے کے منصوبوں کا انکشاف کیا۔
روہت نے کہا کہ ہم (چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی) پوری کوشش کریں گے مجھے یقین ہے کہ جب ہم چیمپئنز ٹرافی کے لیے دبئی اتریں گے تو 140 کروڑ ہندوستانیوں کی خواہشات ہمارے پیچھے ہوں گی ہم اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے اور چیمپیئنز ٹرافی 2025 کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں لے کر آئیں گے.
یہ ریمارکس اتوار، 19 جنوری کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں 50 ویں سالگرہ کی تقریبات کے دوران سامنے آئے اس عظیم الشان تقریب میں سچن ٹنڈولکر، سنیل گواسکر، اجنکیا رہانے اور روی شاستری جیسے کرکٹ لیجنڈ نے شرکت کی۔
پندرہ میچوں پر مشتمل آٹھ ٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان اور دبئی کے تین مقامات کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں چلے گا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کا اسکواڈ:روہت شرما (کپتان)، شبمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یاشاسوی جیسوال، رشبھ پنت، اور رویندرا جدیجہ