
RIYADH, SAUDI ARABIA - OCTOBER 23: (----EDITORIAL USE ONLY â MANDATORY CREDIT - " ROYAL COURT OF SAUDI ARABIA / HANDOUT" - NO MARKETING NO ADVERTISING CAMPAIGNS - DISTRIBUTED AS A SERVICE TO CLIENTS----) Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman attends the opening of the Saudi Green Initiative Forum, via video link, in Riyadh, Saudi Arabia on October 23, 2021. (Photo by Royal Court of Saudi Arabia/Handout/Anadolu Agency via Getty Images)
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فٹ بال ورلڈ کپ 2034ء کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہم خواب نہیں دیکھ رہے، ہم ایک حقیقت کے بارے میں سوچ رہے ہیں جو سچ ہو گی۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے دنیا بھر میں فٹبال کے کھیل کو فروغ دینے، محبت، امن اور رواداری کے پیغامات کو پھیلانے کے لیے سعودی عرب کے عزم پر بھی زور دیا۔
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے کونسل اجلاس میں فٹبال ورلڈ کپ 2034ء کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب قطر کے بعد فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا دوسرا مسلمان ملک بن گیا ہے۔