Monday, February 17, 2025
HomeTop Newsعلاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لئے ہمارا اور پاکستان...

علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لئے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا

Published on

علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لئے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہےکہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امر یکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔

امریکی محکمہ خا رجہ کے ترجمان ویدانٹ پٹیل نے بریفنگ میں کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے اور اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہم پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امر یکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا کے سیکیورٹی معاملات میں پاکستان کے ساتھ شراکت داری میں اعلٰی سطحی انسدادِ دہشتگردی ڈائیلاگ اور دہشتگردی کے تدارک کے لیے مالی اعانت شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری رابطوں کو فروغ دینا بھی ہماری شراکت داری میں شامل ہے۔

ویدانت پٹیل سے سکھ رہنما کے قتل کی سازش کا وزیرِ اعظم مودی کے قریبی حلقوں اور خفیہ ایجنسی ’را‘ کے چیف کو علم ہونے سے متعلق ’واشنگٹن پوسٹ‘ کی رپورٹ پر بھی سوال کیا گیا جس پر نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کی جانب سے اس معاملے پر کروائی گئی تحقیقات کی روشنی میں بھارت سے جواب دہی کی توقع کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس امریکی حکام نے اپنی سرزمین پر ایک سکھ رہنما کو قتل کرنے کی سازش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا جس میں حکام کے بقول بھارتی عہدیدار ملوث تھے۔

Latest articles

پریمیئر لیگ ، ٹوٹنہم کی مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست

ٹوٹنہم ہاٹسپر نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست دے کر پریمیئر لیگ میں...

عراق کے پانچ بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین دین پر پابندی عائد کردی گئی

عراق کے مرکزی بینک نے مزید پانچ مقامی بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین...

پابندیاں ختم، امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو تباہ کن اسلحے کی کھیپ موصول

امریکہ نے اسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی ایک اور کھیپ فراہم کر دی ہے،...

ایران کے جوہری عزائم اور مشرق وسطیٰ میں اثر و رسوخ ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، نیتن یاہو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی سیکریٹری خارجہ...

More like this