45 سال قبل سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دینا ٹھیک تھا یا غلط، عدالت آج فیصلہ سنائے گی
سپریم کورٹ اس سوال پر 13 سال پہلے دائر صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے آج یعنی بدھ کو سنائے گی۔ اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے سنہ 2011 میں یہ ریفرنس دائر کیا ان 13 برسوں میں اس صدارتی ریفرنس پر مجموعی طور پر بارہ سماعتیں ہوئیں۔
موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں نو رکنی لارجر بینچ نے اس صدارتی ریفرنس پر سات سماعتیں کی تھیں اور اس نو رکنی بینچ نے چار مارچ کو اس صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے محفوظ کی تھی۔