Saturday, January 11, 2025
HomeTop Newsادھوری پرنٹنگ والے نوٹوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، اسٹیٹ بینک...

ادھوری پرنٹنگ والے نوٹوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، اسٹیٹ بینک کا تحقیقات کا اعلان

Published on

ادھوری پرنٹنگ والے نوٹوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، اسٹیٹ بینک کا تحقیقات کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر ادھوری پرنٹنگ والے نوٹوں کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جس پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تحقیقات کا اعلان کردیا۔

ذرائع کی رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر ایک بینک کے عملے کی جانب سے بنائی گئی ایک ویڈیو میں ایک شخص کو دیکھا گیا ہے جو خود کو ماڈل کالونی میں واقع نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کی برانچ کا منیجر بتاتا ہے، اسے ہزار روپے کے 2 نوٹ تھامے دیکھا جا سکتا ہے جن کی ایک سائیڈ پرنٹ شدہ جبکہ دوسری سائیڈ بالکل خالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کتنے بنڈل پہلے ہی بھیجے جا چکے ہیں، یہ ایک صارف نے واپس کیے جس سے ہمیں اس بارے میں معلوم ہوا۔

برانچ مینیجر نے ویڈیو میں کہا ہر پیکٹ میں اس طرح کے کم از کم 2 نوٹ موجود ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صرف چند گھنٹوں میں ایکس، فیس بک اور انسٹاگرام پر پھیل گئی، فیس بک پر ہزاروں صارفین نے اس معاملے پر اپنی آرا اور تبصرے پیش کیے۔

’ایکس‘ پر ایک صارف نے مذکورہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا جب آپ بینک اور اے ٹی ایم سے نقد رقم لے رہے ہوں تو بہت محتاط رہیں، ذاتی طور پر ہر ایک نوٹ کی تصدیق اور جانچ پڑتال کریں۔

ایک فیس بک صارف فیصل بٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ نئے بنڈل ہیں تو یہ اسٹیٹ بینک کا انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔

ایک اور تبصرے میں صارف نے لکھا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اس کے خلاف سنجیدہ کارروائی کرنی چاہیے۔

عبداللہ سومرو نامی صارف نے تبصرہ کیا کہ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو پوسٹ کرنے کے بجائے اپنے بینک کے کیش ہاؤس کو براہ راست رپورٹ کریں۔

رابطہ کرنے پر اسٹیٹ بینک کے چیف ترجمان نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ حقائق پر مبنی ہے یا نہیں، یہ ایک انوکھا واقعہ ہے اور ایسا خال خال ہی ہوتا ہے، اگر یہ سچ ہے بھی تو یہ بینک کی صرف ایک برانچ کا مسئلہ ہے۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this