Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsمختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا...

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ جنگ بندی لبنان اور شمالی اسرائیل کی شہری آبادیوں کو سکون فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران جنگ کی وجہ سے ناقابل تصور نتائج کا سامنا کرنا پڑا، معاہدے کو لبنان میں دیرپا سیاسی حل میں تبدیل کیا جانا چاہیے۔

کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ شہریوں کی گھروں کو واپسی سے سرحد کے دونوں طرف کی کمیونٹیز کو تعمیر نو کی اجازت ملے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا، ہمیں غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی طرف جانے کی اشد ضرورت ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا، ایران لبنان میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتا ہے۔ اسرائیل اور ایرانی حمایت یافتہ گروپ حزب اللہ کے درمیان بدھ کی صبح سے جنگ بندی کا نفاذ عمل میں آیا ہے جب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ فریقین نے امریکہ اور فرانس کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کو قبول کر لیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور حزب اللّٰہ نے جنگ بندی کی تجویز مان لی ہے، معاہدے کو دشمنی کے مستقل خاتمے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

Latest articles

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...

پی ٹی آئی میں اختلافات، بشریٰ بی بی احتجاج کی ناکامی کی ذمہ دار قرار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں احتجاج کی ناکامی کے بعد پاکستان تحریک...

More like this