Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف اورپاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں،امریکا

پاکستان اور بھارت

آئی ایم ایف اورپاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں،امریکا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پریس بریفنگ کے دوران ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واضح کیا کہ پاکستان نے اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے پیش رفت کی ہے، قرضوں کے بوجھ کو سنبھالنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی کامیابی کے لیے ہماری حمایت غیر متزلزل ہے، معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اقتصادی اصلاحات کو ترجیح دینے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تکنیکی معاہدوں کے ساتھ تجارتی، سرمایہ کاری کے ذریعے رابطے جاری رکھیں گے۔ یہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کی ترجیحات ہیں ۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکا کے دورے پر ہیں، جہاں وہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے زیر اہتمام موسم بہار کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ پاکستان نے اپنے اقتصادی اصلاحاتی پروگرام کی معاونت کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ کئی ارب ڈالر قرض کے نئے معاہدے پر بات چیت شروع کر دی ہے اور پاکستان عالمی ادارے سے کم از کم تین سالہ پروگرام کی درخواست کرے گا۔

وزیر خزانہ نے بتایا تھا کہ پاکستان میں آئی ایم ایف کا 9 ماہ پر محیط 3 ارب ڈالر کا قرض پروگرام اختتام کے قریب ہے، ملک کے دیوالیہ ہونے کے خطرات کو دیکھتے ہوئے اس پروگرام کو ادائیگیوں کے توازن کے بحران سے نمٹنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اس معاہدے کی 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط اس ماہ کے آخر میں منظور ہونے کا امکان ہے اور پاکستان نے اربوں ڈالر کے ایک نئے آئی ایم ایف پروگرام کے لیے بات چیت شروع کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کا اعتماد اور اتار چڑھاؤ پہلے سے بہت زیادہ بہتر شکل میں ہے اور اسی کے پیش نظر ہم نے اس ہفتے کے دوران فنڈ کے ساتھ ایک وسیع پروگرام کے لیے بات چیت شروع کی ہے۔

Tags: آئی ایم ایف پاکستان محکمہ خارجہ میتھیو ملر

Post navigation

Previous: محمد رضوان ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا ریکارڈ توڑنے کے قریب
Next: افغانستان کی پہلی خاتون اولمپیئن نے طالبان کے لیے پیرس گیمز پر پابندی کا مطالبہ کردیا

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

یہ بھی پڑہیے

PSL opening ceremony canceled, matches will be held without fans: Mohsin Naqvi-PCB
  • کھیل

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب منسوخ، میچز بغیر شائقین کے ہوں گے: محسن نقوی

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

US-Israeli attack, Iranian military spokesman martyred, Iran's powerful response, claims to have targeted the latest F-35
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-اسرائیل حملہ، ایرانی فوجی ترجمان شہید،ایران کا طاقتور جواب،جدید ایف-35 نشانہ بنانے کا دعویٰ

Iranian attacks affect 17% of Qatar's LNG capacity, costing billions of dollars, putting global supply at risk
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایرانی حملوں سے قطر کی 17٪ ایل این جی صلاحیت متاثر، اربوں ڈالر کا نقصان، عالمی سپلائی خطرے میں

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.