Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

امریکہ ایران پر فوجی حملے کے لیے تیار، تہران کی جوابی حکمت عملی

US ready for military attack on Iran, Tehran's response strategy

US ready for military attack on Iran, Tehran's response strategy

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)  فنانشل ٹائمزکی خبر کے مطابق امریکہ بظاہر ایران پر ایک بڑا فوجی حملہ کرنے کے لیے تیار دکھائی دیتا ہے۔ ایران مذاکرات کو حل کے بجائے ایک جال سمجھتا ہے اور ممکنہ جنگ کو اپنے فائدے میں استعمال کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید عدم اعتماد رکھتے ہیں۔ ٹرمپ نے 2015 کے جوہری معاہدے کو ترک کیا اور سخت پابندیاں عائد کیں، جس سے ایران میں معاشی بحران اور داخلی بے چینی پیدا ہوئی۔ گزشتہ مظاہروں کے دوران ٹرمپ نے ایران کی حکومت کے خاتمے کے لیے امریکی فوجی حمایت کا عندیہ دیا، جس کے بعد تہران نے مظاہرین کو سختی سے کچل دیا۔

ایران کے لیے مذاکرات کی اصل شرط یہ ہے کہ کسی بھی معاہدے میں یہ یقین دہانی ہو کہ امریکہ حملہ نہیں کرے گا، پابندیاں اٹھائے گا اور ایران کو یورینیم افزودگی کے پرامن حقوق سے دستبردار نہیں کرے گا۔ تاہم موجودہ مذاکرات میں امریکہ نے ایران سے نہ صرف جوہری پروگرام بلکہ میزائل سسٹمز اور علاقائی اتحادی گروہوں کو ترک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ولی نصرکا کہنا ہےکہ ایران مذاکرات سے کچھ حاصل نہیں کرے گا، وہ جنگ کو سنبھالنے کی تیاری کر رہا ہے اور امید رکھتا ہے کہ یہ تصادم بالآخر اسے زیادہ موافق جوہری معاہدے تک پہنچا دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی قیادت طویل اور مہنگی جنگ کی تیاری کر رہی ہے، جسے وہ سنبھالنے اور اپنے فائدے میں استعمال کرنے کے قابل سمجھتی ہے۔ ایرانی حکمران امید کرتے ہیں کہ جنگ حب الوطنی کو بھڑکائے گی اور قومی یکجہتی پیدا کرے گی۔ تہران کا خیال ہے کہ جوں جوں جنگ طویل ہوگی، امریکہ کے لیے اسے ختم کرنے کا راستہ تلاش کرنا زیادہ ضروری ہوگا، اور مذاکرات میں ایران بہتر پوزیشن حاصل کر سکے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تہران کی حکمت عملی محض دفاعی نہیں بلکہ ایران کی طویل مدتی جوہری اور علاقائی حکمت عملی کا حصہ ہے تاکہ وہ امریکی دباؤ کے باوجود مذاکرات میں بہتر نتائج حاصل کر سکے اور ممکنہ جنگ میں اپنے مفادات کو تحفظ فراہم کرے۔

Tags: آیت اللہ علی خامنہ امریکہ ایران پروفیسر ڈاکٹر ولی نصر ڈونلڈ ٹرمپ مذاکرات

Post navigation

Previous: کراچی ایئرپورٹ تیار: ایئر بس اے 380 کو خوش آمدید کہنے کے لیے رن وے اپ گریڈ مکمل
Next: امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، ٹرمپ کے عالمی ٹیرف غیر قانونی قرار

Trump's big claim Direct and indirect contacts with Iran, hope for ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ایران سے براہِ راست و بالواسطہ رابطے، جنگ بندی کی امید

Important meeting of Pakistan, Afghanistan and China in Urumqi, hope for progress on security issues
  • Afghanistan
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ارومچی میں پاکستان، افغانستان اور چین کا اہم اجلاس، سکیورٹی معاملات پر پیش رفت کی امید

Crowds in UAE, waiting for an hour at pumps before petrol becomes more expensive
  • Top News
  • بین الاقوامی

پیٹرول مہنگا ہونے سے پہلے یو اے ای میں ہجوم، پمپوں پر ایک گھنٹے تک انتظار

یہ بھی پڑہیے

Sri Lankan bowler Nuwan Thisara reaches court against his own board-AFP
  • کھیل

سری لنکن بولر نوان تشارا اپنے ہی بورڈ کے خلاف عدالت پہنچ گئے

Bosnian players refuse to shake hands with Israeli team-X
  • کھیل

بوسنیا کے کھلاڑیوں کا اسرائیلی ٹیم سے مصافحہ کرنے سے انکار

PSL 11: Multan Sultans beat Hyderabad Kingsmen by 6 wickets-PSL
  • کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگزمین کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

Trump's big claim Direct and indirect contacts with Iran, hope for ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ایران سے براہِ راست و بالواسطہ رابطے، جنگ بندی کی امید

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Trump's big claim Direct and indirect contacts with Iran, hope for ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ایران سے براہِ راست و بالواسطہ رابطے، جنگ بندی کی امید

Important meeting of Pakistan, Afghanistan and China in Urumqi, hope for progress on security issues
  • Afghanistan
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ارومچی میں پاکستان، افغانستان اور چین کا اہم اجلاس، سکیورٹی معاملات پر پیش رفت کی امید

Crowds in UAE, waiting for an hour at pumps before petrol becomes more expensive
  • Top News
  • بین الاقوامی

پیٹرول مہنگا ہونے سے پہلے یو اے ای میں ہجوم، پمپوں پر ایک گھنٹے تک انتظار

Major attack in the Gulf, oil tanker worth millions of dollars engulfed in fire
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں بڑا حملہ، کروڑوں ڈالر مالیت کا آئل ٹینکر آگ کی لپیٹ میں

Israel passes controversial death penalty law for Palestinians, facing internal and external pressure
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل میں فلسطینیوں کے لیے سزائے موت کا متنازع قانون منظور، اسرائیل کو اندرونی و بیرونی دباؤ کا سامنا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.