Saturday, February 8, 2025
Homeکھیلکرکٹانڈر 19 کپ 2024، فائنل میں انڈیا اور آسٹریلیا آمنے سامنے...

انڈر 19 کپ 2024، فائنل میں انڈیا اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہوں گے

Published on

انڈر 19 کپ 2024، فائنل میں انڈیا اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہوں گے

انڈیا نے انڈر 19 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اودے سہارن (کپتان) کی قیادت میں ٹیم مسلسل بہترین کھیل رہی ہے اور ٹورنامنٹ کے فائنل میچ تک پہنچ گئی ہے۔ اگر کپتان اودے سہارن کی قیادت میں انڈیا انڈر 19 فائنل میچ جیت جاتا ہے ، تو وہ محمد کیف، ویرات کوہلی، انمکت چند، پرتھوی شا، اور یش دھول جیسے کھلاڑیوں کی قیادت میں سابقہ انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیموں کے کارناموں کی تقلید کر سکیں گے۔
ہندوستان کی ٹیم کی کامیابی کا سہرا اس پر جاتا ہے کہ اس نے کھیل کے تمام پہلوؤں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ خاص طور پر ان کی بیٹنگ، سہارن، مشیر خان، اور سچن داس جیسے ٹاپ اور مڈل آرڈر بلے بازوں نے واقعی اچھی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا ،اور اس نے ٹیم کی کامیابی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔
ہندوستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ٹورنامنٹ کے دوران فیلڈنگ اور باؤلنگ کے شعبوں میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ فیلڈنگ کے معاملے میں، ابھیشیک مروگن شاندار رہے ، جس نے کچھ شاندار کیچز پکڑے ، لیکن مجموعی طور پر، پوری ٹیم نے پورے 50 اوور کے میچوں میں فیلڈنگ میں بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
بولنگ کے شعبے میں ہندوستانی ٹیم کے تیز گیند باز اور اسپنر دونوں ہی مسلسل وکٹیں لیتے رہے ۔ راج لمبانی اور نمن تیواری جیسے کھلاڑیوں نے ابتدائی وکٹیں لے کر میچوں کی اچھی شروعات کی ۔ اور پھر سومی پانڈے اور اسپنرز نے اچھی شروعات کا فائدہ اٹھا یا ۔ یہاں تک کہ مشیر جیسے کھلاڑی بھی پورے ٹورنامنٹ میں اہم وکٹیں لے کر نمایاں رہے ۔
انڈر 19 فائنل میں انڈیا اور آسٹریلیا مدِمقابل ہوں گے جوکہ 11 فروری بروز اتوار کو کھیلا جائے گا ۔

انڈر 19 ورلڈ کپ: سیمی فائنل میں پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف ایک وکٹ سے شکست
نڈر 19 ورلڈ کپ 2024 کے لیے 16 ٹیموں کے کپتانوں کا اظہار خیال

انڈر 19 ورلڈ کپ 2024، ساؤتھ افریقہ نے زمباوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

Latest articles

نوجوان کی محبت میں پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون کو واپس بھیج دیا گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی لڑکے کی مبینہ محبت میں پاکستان پہنچنے والی امریکی...

“بندہ جہلم میں بیٹھ کر واشنگٹن کی بات کرے تو کسی سے پُوچھ ہی لیتا ہے”، حسین حقانی اور فواد چوہدری آمنے سامنے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی امریکی صدر ڈونلڈ...

ٹرمپ کی کینیڈا کو ہتھانے کی دھمکی حقیقت پر مبنی ہے، جسٹن ٹروڈو

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ساتھیوں کو خبردار کیا ہے کہ سابق...

امریکی ریاست الاسکا میں طیارہ حادثہ، طیارے میں سوار تمام 10 افراد ہلاک

امریکی کوسٹ گارڈ نے جمعے کو ایک چھوٹے طیارے کا ملبہ برفیلے سمندر سے...

More like this