Saturday, October 26, 2024
الرئيسيةکھیلکرکٹیوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ...

یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی جیت درج کر دی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق یوگنڈا نے جمعرات کو پاپوا نیو گنی کو تین وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی جیت درج کی۔

گیانا کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں 78 رنز کے معمولی ہدف کے تعاقب میں یوگنڈا کی ٹیم 19ویں اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر پویلین لوٹ گئی۔

ریاضت علی شاہ نے پرعزم اننگز کھیلی اور 56 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔

یوگنڈا نے صرف 26 رنز پر پانچ وکٹیں کھو دی تھیں لیکن ریاضت اور جمعہ میاگی نے چھٹی وکٹ کے لیے 43 گیندوں پر 35 رنز جوڑ کر میچ میں اپنی ٹیم کو برقرار رکھا۔

ریاضت نے میچ کے بعد کہا کہ اس وکٹ پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں تھا ہم نے بہت سی وکٹیں گنوائیں اور مجھےکھیلنا پڑا ہدف ایسا نہیں تھا کہ مجھے بڑی باؤنڈریز لگانی پڑیں۔

یہ ہمارا پہلا ورلڈ کپ ہے اور ورلڈ کپ کی پہلی جیت یہ ہمارے لیے ایک خاص لمحہ ہے بڑے اسٹیج پر آنا، یہ ایک حیرت انگیز احساس ہے اور اپنے تمام حامیوں اور دنیا بھر میں ہمارے مداحوں کا شکریہ۔

پی این جی کی جانب سے ایلی ناؤ اور نارمن وانوا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل یوگنڈا نے جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے دوران پی این جی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

فیصلہ درست تھا کیونکہ پی این جی19.1 اوورز میں صرف 77 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

افسوسناک بیٹنگ ڈسپلے میں صرف تین پی این جی بلے باز ڈبل فیگر میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

یوگنڈا کی جانب سے الپیش رامجانی، کوسماس کیوتا، جمعہ میاگی اور فرینک نوسوبوگا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

Latest articles

ایمرجنگ ایشیا کپ: افغانستان اے نے بھارت اے کوہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

ایمرجنگ ایشیا کپ: افغانستان اے نے بھارت اے کوہرا کر فائنل میں جگہ بنا...

نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت:پونے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد نیوزی لینڈ تاریخی سیریز جیتنے کے قریب

نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت:پونے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد نیوزی لینڈ تاریخی سیریز...

اسپین:ریال میڈرڈ سٹار ونیسیئس جونیئر کے خلاف نفرت انگیز مہم کے الزام میں چار افراد گرفتار

اسپین:ریال میڈرڈ سٹار ونیسیئس جونیئر کے خلاف نفرت انگیز مہم کے الزام میں چار...

محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران اہم سنگ میل عبور کر لیا

محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران اہم سنگ میل عبور...

More like this