Saturday, January 11, 2025
HomeTop Newsنیشنز لیگ: ہالینڈ کی ہیٹرک ، ناروے گروپ میں ٹاپ پوزیشن...

نیشنز لیگ: ہالینڈ کی ہیٹرک ، ناروے گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر آگیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق یوئیفا نیشنز لیگ کے میچ میں ناروے نے قازقستان کو 5-0 کے بڑے مارجن سے شکست دے کر لیگ کی اعلیٰ ڈویژن میں ترقی حاصل کرلی ۔

اس میچ میں ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ نے قازقستان کے خلاف میچ میں ہیٹ ٹرک کر کے اپنی ٹیم کو نیشنز لیگ کی اعلیٰ ترین ڈویژن میں ترقی دلانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ یہ کامیابی ہالینڈ کے شاندار کھیل کا نتیجہ تھی، جنہوں نے 39 میچوں میں ناروے کے لیے 38 گول مکمل کر لیے اور اس کے ساتھ ہی وہ نیشنز لیگ میں چھ گروپ گیمز میں سات گول کے ساتھ سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن چکے ہیں۔

Nations League: Holland hat-trick gives Norway top spot in group
Nations League: Holland hat-trick gives Norway top spot in group
Photo-AFP

میچ کے دوران، ہالینڈ نے قازقستان کے خلاف پہلے انتونیو نوسا کے شاٹ کو ریباؤنڈ پر گول میں تبدیل کیا اور بعد میں نوسا کے کراس پر ہیڈر سے دوسری بار بال کو جال میں پہنچا دیا۔ ہاف ٹائم سے قبل الیگزینڈر سورلوتھ نے ایک اور گول کر کے اسکور کو 3-0 تک پہنچا دیا۔اس کے بعد ہالینڈ نے پھر سینڈر برج کے پاس سے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے شاندار تیسرا گول داغ دیا۔

ناروے نے اس فتح کے ساتھ گروپ میں آسٹریا کو پیچھے چھوڑ دیا، جس نے سلووینیا کے ساتھ 1-1 سے ڈرا کھیلا۔ آسٹریا کی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سہرِفہرست تھی مگر میچ کے آخری لمحات میں ایڈم گنیزڈا سیرین نے گول کر کے سلووینیا کو میچ برابر کرایا جس سے اب وہ اسٹینڈنگ میں‌دوسرے نمبر پر آگئے جبکہ ناروے 13 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں پہلی پوزیشن پر آگیا۔

اب آسٹریا ترقی کے لیے ریلیگیشن پلے آف میں حصہ لے گا، جس میں ان کا مقابلہ ایک ایسی ٹیم سے ہوگا جو ٹاپ فلائٹ میں تیسرے نمبر پر ہے۔

Nations League: Holland hat-trick gives Norway top spot in group
Nations League: Holland hat-trick gives Norway top spot in group

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this