پشاور میں کے ایف سی کی 2 فرنچائز زبردستی بند کروا دی گئیں
اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پشاور میں گزشتہ جمعرات کو فاسٹ فوڈ چین ”کے ایف سی“ کی فرنچائز کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا کیا گیا اور یونیورسٹی روڈ پر واقع برانچ کو بند کروا دیا گیا۔
ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے اٹھائے مظاہرین نے کے ایف سی برانچ کے باہر اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی کی اور یونیورسٹی روڈ پر واقع کے ایف سی کو بند کردیا۔
اس کے بعد مظاہرین نے بورڈ بازار کی جانب مارچ کیا اور بورڈ بازار کے قریب کے ایف سی فرنچائز بھی بند کرنے کا اعلان کردیا۔
اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سید حیدر شاہ باچا کے قیادت میں یونیورسٹی روڈ اور بورڈ بازار کی کے ایف سی برانچ کو بند کرا دیا گیا۔