پاکستان شاہینز کی دورہ ڈارون کی وائٹ بال لیگ میں دو تبدیلیاں
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز اتوار کو ڈارون ٹور کے اپنے وائٹ بال لیگ کا آغاز گارڈنز اوول میں میزبان ناردرن ٹیریٹری اسٹرائیک کے خلاف 50 اوور کے میچ سے کرےگےمنگل کو ڈی ایکس سی ایرینا میں شاہینز کا مقابلہ بنگلہ دیش اے سے دوسرے 50 اوور کے میچ میں ہوگا۔
اس کے بعد یہ ایکشن 9 سے 18 اگست تک نو ٹیموں کی ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ساتھ ٹی 20 کرکٹ میں منتقل ہو جائے گا ۔
دریں اثنا، آئندہ وائٹ بال میچز کے لیے پاکستان شاہینز اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
بنگلہ دیش ’اے‘ کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ کے دوران دائیں ٹانگ میں تکلیف کا شکار ہونے والے فاسٹ باؤلر کاشف علی کو باہر کردیا گیا ہے، جب کہ محمد ہریرہ کی جگہ طیب طاہر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
محمد ہریرہ، جنہوں نے پہلے چار روزہ میچ میں بنگلہ دیش ‘اے’ کے خلاف ڈبل سنچری بنائی تھی لیکن انہیں دوسرے چار روزہ میچ میں آرام دیا گیا تھا، وہ پاکستان واپس آ گئے ہیں.
محمد حارث ٹیم کی کپتانی کریں گے جبکہ عبدالرحمان ہیڈ کوچ ہوں گے جبکہ محمد مسرور اسسٹنٹ کوچ/ٹیم منیجر ہوں گے۔
پاکستان شاہین اسکواڈ: محمد حارث (کپتان)، عبدالفصیح، عرفات منہاس، عارف یعقوب، فیصل اکرم، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، جہانداد خان، خرم شہزاد (صرف 50 اوور کے میچوں کے لیے دستیاب)، محمد عرفان خان، محمد عمران جونیئر، مبصر خان، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، طیب طاہر اور عثمان خان۔