جناح سپورٹس کمپلیکس میں جاری چیمپین شپ کے آخری مرحلے کے پہلے روز 2 میچوں کا فیصلہ ہوا۔ کراچی یونائیٹڈ نے افتتاحی میچ میں ہزارہ کوئٹہ ویمن کو 4-0 سے شکست دی۔ کراچی کی جانب سے سارہ نے 12ویں، 52ویں اور 68ویں منٹ میں گول کیا
جبکہ چوتھا گول اون گول رہا۔
دوسرے میچ میں کراچی سٹی ایف سی نے ٹی ڈبلیو کے کو 6-0 سے شکست دی۔ کراچی سٹی کی جانب زہمینہ نے دو گول جبکہ نادیہ، رامین، سوہا اور زلفیہ نے ایک ایک گول کیا.
کل بروز ہفتہ مزید 2 میچز کھیلے جائینگے ایک میچ جافا ایف سی بمقابلہ ہایلینڈرز ڈبلیو.ایف.سی اور دوسرا میچ دیا ڈبلیو.ایف.سی بمقابلہ لیگیسی ڈبلیو.ایف.سی کے درمیان کھیلا جائے گا.
چیمپین شپ کے اس مرحلے میں ہر ٹیم تین تین میچز کھیلے گی، ٹورنامنٹ کا سیمی فایئنل 8 اگست کو اور فایئنل 10 اگست کو اسلام آباد میں کھیلا جائےگا.