Tuesday, February 11, 2025
HomeAsia Pacificترک صدر رجب طیب اردوان، دو روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان...

ترک صدر رجب طیب اردوان، دو روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

Published on

ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر 12 فروری کو پاکستان پہنچیں گے ۔ ترک صدر کی وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلی سیاسی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان پاک ترک ہائی لیول اسٹرٹیجک کونسل کے اجلاس کی مشترکہ صدرات بھی کریں گے۔

اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

ترک صدر اور وزیراعظم شہباز شریف پاکستان- ترکیہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے بھی خطاب کریں گے جس میں دونوں ممالک کے ممتاز سرمایہ کار، کاروباری شخصیات اور کمپنیوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاک ترک قیادت غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کرے گی۔ پاکستان ترکیہ سے نہ صرف جنگی بحری جہاز اور ڈرونز خرید رہا ہے بلکہ دونوں ملک دیگر شعبوں میں بھی تعاون کو نئی منزلوں کی جانب لے جا رہے ہیں۔ پاکستان اور ترکیہ کا ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ جوائنٹ وینچر بھی کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

Latest articles

افغانستان کے شہر قندوز میں دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق

اردو انٹرنیشنل افغانستان کے شہر قندوز میں بینک کے باہر خوفناک دھماکے میں...

بھارتی وزیراعظم کی فرانس آمد پر احتجاجی مظاہرہ، مودی دہشت گرد کے نعرے بلند

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پیرس آمد پر کشمیریوں کی...

پاک بحریہ کی مشق ’امن 25‘ کے آخری روز آرمی چیف کی آمد، بحیرہ عرب میں سلامی دی گئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کے خوبصورت ساحلی علاقے میں...

عمر ایوب کا عام انتخابات اور 26 ویں ترمیم کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے اٹھانے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے...

More like this