اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق یوئیفا نیشنز لیگ کے افتتاحی میچ میں ترکی اور ویلز کے درمیان مقابلہ ہوا جہاں دونوں ٹیموں کی جانب سے کوئی گول نہ کیے جانے کے بعد کھیل 0-0 کے ڈرا پر ختم ہوا۔
ویلز نے بہت جارحانہ انداز میں کھیلا جس سے گول کرنے کئی اچھے مواقع پیدا ہوئے۔ لیکن ایرون رمسی اور جو روڈن نے دو شاندار مواقع گنوا دیے،اور پہلے ہاف میں سوربا تھامس کا ایک گول منسوخ کر دیا گیا۔ لیکن اس کے باوجود، ہوم شائقین اس بات سے خوش تھے کہ ٹیم نے اچھا پرفارم کیا ۔
ہاف ٹائم کے بعد بھی ویلز نے سخت دباؤ جاری رکھا۔ ہیری ولسن کا ایک لمبا شاٹ ہدف سے چوک گیا، اور ترکی کے بارس الپر یلماز کو دوسرے پیلے کارڈ پر میدان سے باہر روانہ کر دیا گیا۔ زیادہ مواقع ملنے کے باوجود ویلز کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی ۔
تاہم میچ کے بعد ویلز کے کوچ بیلامی نے ایک نئے اور پرجوش کھیل کا وعدہ کیا ، اوران کی ٹیم نے بھی ان کا ساتھ دیا ۔ اگرچہ ٹیم نے ان کی قیادت میں اپنا پہلا گیم نہیں جیتا تھا، لیکن انہوں نے بیلامی کے منصوبے پر عمل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔