Friday, January 10, 2025
HomeTop News7.6 شدت کے زلزلے کے بعد جاپان میں سونامی کی وارننگ جاری

7.6 شدت کے زلزلے کے بعد جاپان میں سونامی کی وارننگ جاری

Published on

7.6 شدت کے زلزلے کے بعد جاپان میں سونامی کی وارننگ جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وسطی جاپان میں زلزلے کے بعد کچھ ساحلی علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے وہاں رہنے والوں کو انخلا کی ہدایت کی گئی۔

جاپانی میڈیا کے مطابق سی آف جاپان (Sea of Japan) میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے جن میں سے ایک جھٹکے کی شدت 7.6 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکوں کے ساتھ سی آف جاپان کے مختلف ساحلی علاقوں میں ایک میٹر بڑی لہریں متحرک ہوئیں اور مزید بڑی لہروں کا امکان ہے۔

جاپان کے صوبے اشیکاوا میں 7.6 شدت کا شدید زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، جس کے بعد سونامی کی میجر وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) نے بتایا کہ پیر کوشام 4 بجکر 10 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.6 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

زلزلے کا مرکز اشیکاوا کے علاقے نوٹو میں30 کلومیٹر گہرائی میں تھا ۔ جے ایم اے نے نوٹو کے علاقے کے لیے سونامی کی بڑی وارننگ جاری کر دی ہے، ملک کے بحیرہ جاپان کے کنارے کے نیگاتا، تویاما، اشیکاوا پریفیکچرز کے لیے سونامی کی وارننگ کے بعد لوگوں کو علاقے کو خالی کرنے کا کہا گیا ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ساحلی علاقوں سے پانچ میٹر تک بلند لہریں ٹکرانے کا اندیشہ ہے۔

Latest articles

امریکا کا یوکرین کے لئے مزید 500 ملین ڈالرز امداد کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے حکومت کی مدت کے خاتمے...

بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک کے حالیہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس...

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسرائیل کے حق میں ووٹنگ کی مذمت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے کی...

عماد ڈیالو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 2030 تک نئے معاہدے پر دستخط کردیے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر عماد ڈیالو...

More like this