Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsآج حتمی فیصلہ کرلیں گے کہ کون سی پارٹی جوائن کرنی ہے،بیرسٹر...

آج حتمی فیصلہ کرلیں گے کہ کون سی پارٹی جوائن کرنی ہے،بیرسٹر گوہر خان

Published on

spot_img

آج حتمی فیصلہ کرلیں گے کہ کون سی پارٹی جوائن کرنی ہے،بیرسٹر گوہر خان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج حتمی فیصلہ ہو جائیگا کہ کون سی پارٹی جوائن کرنی ہے ، آزاد حیثیت میں کامیابی کی صورت میں مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں۔ بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ انتخابات میں ہم سے 85 سیٹیں چھینی گئیں۔ہمارے پاس اس دھاندلی کے تمام ثبوت موجود ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم ملک بھر میں الیکشن میں دھاندلی او ر نتائج کی تبدیلی کیخلاف پرامن احتجاج کرینگے۔ عوام ووٹ کی حرمت کیلئے پرامن صدائے احتجاج بلند کریں۔بانی پی ٹی آئی نے آج عوام سے انتخابی نتائج کے حوالے سے احتجاج کی اپیل کی ہے کہ وہ کاروباری سرگرمیاں معطل کر دیں۔ہم اس بات کا اعلان آج ہی کردیں گے کہ ہم نے کس پارٹی کو جوائن کرنا ہے۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ملک میں جس کے پاس اکثریت ہوگی وہی حکومت بنائیں گے۔ہم سیاسی لوگ ہیں جو بھی فیصلہ ہوگا کریں گے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کے نتائج کو دھاندلی زدہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی اور نتائج کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے تحریک انصاف نے ملک بھر میںاحتجاج اور دھرنوں کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قیصر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاجی مہم چلانے کیلئے کہا ہے۔احتجاج کا اعلان پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے بھی کیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سربراہ سکندر سلطان راجہ سے مستفعی ہونے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوٴں نے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کو 17 فروری کے احتجاج کیلئے درخواست دی تھی۔ تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ سے نیشنل پریس کلب کے سامنے اجازت مانگی تھی۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this