Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsملک کو آگے لے جانے کیلئے سچ ، معافی اور درگزر کی...

ملک کو آگے لے جانے کیلئے سچ ، معافی اور درگزر کی طرف جانا ہوگا،عمران خان

Published on

spot_img

ملک کو آگے لے جانے کیلئے سچ ، معافی اور درگزر کی طرف جانا ہوگا،عمران خان

عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم کسی سے کوئی سیاسی انتقام نہیں لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نےپی ٹی آئی رہنماؤں کے ذریعے اڈیالہ جیل سے اہم پیغام بھیجا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی محمد خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا احوال لکھا اور بتایا کہ ابھی اڈیالہ جیل میں عمران‌خان صاحب سے ملاقات ہوئی ہے۔اس موقع پر انکے ہمراہ ملاقات میں سردار لطیف کھوسہ صاحب اور محمد عامر ڈوگر صاحب بھی موجود تھے.

علی محمد خان نے مزید لکھا کہ اڈیالہ میں میرے جیل کے دنوں کے احوال کا بھی ان کو پتہ تھا اور خوش تھے کہ آپ نے جوانمردی سے جیل کاٹی۔ پوچھا اسیری کے کتنے دن تھے ان کو بتایا 78 دن تھے۔عمران خان نےعامر ڈوگر سے بھی ان کے جیل کے دنوں کا احوال پوچھا۔ ان کی ملتان کی جیت پہ بھی بہت خوش تھے۔ سردار لطیف کھوسہ نے خان صاحب کو کہا کہ ان کی لاہور کی جیتی ہوئی سیٹ خان صاحب کی امانت ہے جس پہ خان صاحب نے کہا کہ نہیں وہ میانوالی والی سیٹ پہ آئیں گے .

رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ عمران‌خان سے قوم کے مسائل پہ تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے بہت سی ضروری ھدایات دی ہیں.

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر فتح مکہ ماڈل پہ جائے گی۔ ہم کوئی سیاسی انتقام نہیں لیں گے بلکہ ملک و قوم کی ترقی کی خاطر ملک و قوم کو آگے لیکر جائیں گے۔

علی محمد خان نے کہا کہ خان صاحب نے نیلسن منڈیلا کے ٹرتھ اینڈ ری کنسلیشن Truth & Recilliation Commission کا بھی حوالہ دیا کہ ملک کو آگے لے جانے کیلئے سچ ، معافی اور درگزر کی طرف جانا ہوگا۔ تحریک انصاف اقتدار میں آکر انتقام نہیں سیاسی استحکام و ترقی کی طرف پاکستان کو لے کر جائے گی۔

عمران خان جیل سے رہا ہوئے تو مبارک باد کیلئے پاکستان جاوں گی, بھارتی اداکارہ راکھی ساونت

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this