Monday, January 6, 2025
HomeTop News’سائفر کیس میں منگل تک اچھی خبر ملے گی‘ شیر افضل مروت...

’سائفر کیس میں منگل تک اچھی خبر ملے گی‘ شیر افضل مروت پرامید

Published on

’سائفر کیس میں منگل تک اچھی خبر ملے گی‘ شیر افضل مروت پرامید

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف سائفر کیس میں منگل تک اچھی خبر ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سیاسی کیسز محض انتقامی کارروائیاں تھے، ان کے خلاف کیسز میں وکلاء کو مکمل جرح کا حق نہیں دیا گیا، عمران خان کے خلاف سائفر کیس میں منگل تک اچھی خبر ملے گی جب کہ مینڈیٹ چوری کی ریکوری کیلئے بھی پلان مرتب کر لیا ہے جس کا آغاز 30 مارچ سے کریں گے، 8 فروری الیکشن میں آر آوز نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا، آر اوز نے عدالت میں فارم 47 کے حوالے سے سب نے جھوٹ بولا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی عوام نے تاریخ رقم کرتے ہوئے تیسری مرتبہ پی ٹی آئی پر اعتماد کیا ہے، پی ٹی آئی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے عوام کی بھرپور خدمت کرے گی، سابق اسپیکر و ایم پی اے مشتاق احمد غنی کی کابینہ میں شمولیت کیلئے بانی پی ٹی آئی سے بات کروں گا، مشتاق غنی کو کابینہ میں شامل کروا کر عوام کو حق دلواؤں گا۔

اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان 25 رمضان سے پہلے پہلے جیل سے باہر ہوں گے، عدلیہ بہت جلد سائفر کیس پرانصاف کرے گی اور عدلیہ سے انصاف کی توقع ہے، سائفر نہیں تھا تو امریکی سفیر کو بلا کر ڈی مارش کیوں کرایا گیا، امریکہ میں کانگریس کی ہونے والی سماعت میں ڈونلڈ لو نے حکومت کی منجی ٹھوک دی ہے، یہ 18 ماہ جھوٹ بولتے رہے کوئی سائفر نہیں ہے، اگر سائفر نہیں تو بانی پی ٹی آئی عمران خان پرکس چیز کا کیس ہے؟ شہباز شریف اور اس حکومت پر آرٹیکل 63 ،62 لگنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسد مجید ہمارے ملک کے مایہ ناز ڈپلومیٹ تھے ان کو ڈونلڈ لو کے بیان پر رد عمل دینا چائیے، ڈونلڈلو کے بیان پر ردعمل دینا چاہیے، اسد مجید پر شہباز حکومت میں بہت دباوٴ آیا ہوگا، سائفر نہیں تھا تو امریکی سفیر کو بلا کر ڈی مارش کیوں کرایا گیا؟ عدلیہ سے انصاف کی توقع ہے، بہت جلد سائفر کیس پر انصاف کرے گی۔

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this