Saturday, March 1, 2025
Homeپاکستانخبر ہے پھر کوئی پروپیگنڈا کیے جانے کی تیاری ہے، سینیٹر فیصل...

خبر ہے پھر کوئی پروپیگنڈا کیے جانے کی تیاری ہے، سینیٹر فیصل واڈا نے خبردار کردیا

Published on

خبر ہے پھر کوئی پروپیگنڈا کیے جانے کی تیاری ہے، سینیٹر فیصل واڈا نے خبردار کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ خبر ہے مخصوص میڈیا گروپس میں پھر کوئی پروپیگنڈا ہونےکو ہے، اس کے کردار بھی عالمی طاقتوں سے جڑے وہی لیکس والے کھلاڑی ہیں، مہم میں ایک مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینےکا فرمائشی پروگرام بھی بنایاگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل واڈا نے سوال اٹھایا کہ کیا آزاد کشمیر میں ہونے والی منصوبہ بندی، اس کھیل کے کھلاڑی ایک ہی ہیں؟ پروپیگنڈا میں ممکنہ طور پر کئی اہم شخصیات کی پراپرٹیز سے متعلق گمراہ کن تفصیلات بتائی جائیں گی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینےکا فرمائشی پروگرام بھی بنایاگیا ہے، آنے والی اس مہم کا ٹارگٹ ایس آئی ایف سی، دوست ممالک، پاکستان میں آنے والی عالمی سرمایہ کاری ہے؟

سینیٹر فیصل واڈا نے کہا کہ سوال یہ بھی ہے کہ اس کا حتمی ہدف کون ہے؟ وقت آنے پر سب بتاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ خبر ہے مخصوص میڈیا گروپس میں پھر کوئی پروپیگنڈا ہونے کو ہے، اس کے کردار بھی عالمی طاقتوں سے جڑے وہی لیکس والے کھلاڑی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا اس پروپیگنڈہ کی ٹائمنگ چیک کریں۔

Latest articles

غزہ کے حوالے سے مذاکرات مثبت سمت میں جارہے ہیں ، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے...

صدر ٹرمپ اور زیلنسکی کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات، معدنیات کے معاہدے پر دستخط متوقع

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں...

پی آئی اے کے زوال کی بنیادی وجہ اوپن سکائی پالیسی ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران کی سربراہی میں...

امریکی شہریت کی قیمت مقرر، ٹرمپ نے گولڈ کارڈ اسکیم متعارف کروادی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں غیر ملکی...

More like this