Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

امریکا نے سعودی عرب کیلئے اسلحے کی فروخت پر پابندی ہٹا دی

patel

امریکا نے سعودی عرب کیلئے اسلحے کی فروخت پر پابندی ہٹا دی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ویدانت پٹیل کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے امریکا نے سعودی عرب کو خطرناک ہتھیاروں کی فروخت دوبارہ شروع کردی ہے، یہ فیصلہ غزہ کی کشیدہ صورتحال کو حل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ وہ سعودی عرب کو خطرناک ہتھیاروں کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے جا رہا ہے، امریکا کی جانب سے یہ اعلان غزہ کے مسئلے پر سعودی عرب کے کردار ادا کرنے کی غرض سے کیا ہے، واضح رہے امریکا نے گزشتہ 3 سال تک سعودی عرب پر یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بنا پر اسلحے کی فراہمی روک دی تھی۔

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ ’وہ اسلحے کی فروخت کو ریگولر آرڈر، کانگریس کے نوٹیفیکیشن اور مشاورت کے بعد شروع کریں گے، سعودی عرب امریکا کا قریبی اسٹریٹجک اتحادی رہا ہے، ہم اس اتحاد کو مزید آگے لےکر جانا چاہتے ہیں سعودی عرب کی یمن میں فضائی بمباری میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے پر امریکا نے تین سال تک سعودی عرب پر خطرناک اسلحے کی فروخت پر پابندی لگائی تھی‘۔

حال ہی میں حماس کے سربراہ اسمعٰیل ہنیہ کی تہران میں شہادت پر ایران کی جانب سے اسرائیل پر ممکنہ جوابی حملے پر امریکا کی جانب سے عرب اتحادیوں سے مدد کی امید لگائی جا رہی ہے، اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے سال 2021 میں نئی حکمت عملی اپنائی گئی تھی، جس میں سعودی عرب پر انسانی حقوق کا احترام کرنے کا دباؤ ڈالا گیا تھا، ساتھ ہی اعلان کیا گیا تھا کہ انتظامیہ صرف انہی ممالک کو’دفاعی’ اسحلہ فراہم کرے گی جو امریکا کے دیرینہ اسلحے کے خریدار ہیں۔

امریکا کی جانب سے یہ اقدام اس وقت سامنے آیا تھا جب حوثی باغیوں پر سعودی عرب کی فضائی بمباری میں بچوں سمیت ہزاروں شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔

تاہم اس کے بعد سے جغرافیائی اور سیاسی لحاظ سے کافی تبدیلی آ چکی ہے، امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کی مدد سے سال 2022 میں یمن میں جنگ بندی کرائی گئی تھی۔

ترجمان ویدانت پٹیل کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے سعودی عرب کی جانب سے یمن میں فضائی بمباری نہیں کی گئی ہے، جبکہ یمن سےسعودی عرب میں سرحد پار سے فائرنگ بھی رُک چکی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سعودی عرب نے اپنے معاہدے کو پورا کیا، اسی طرح ہم اپنا معاہدہ پورا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Tags: امریکا امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سعودی عرب غزہ کی کشیدہ صورتحال ہتھیاروں کی فروخت ویدانت پٹیل

Post navigation

Previous: ترکیہ ایران کو اسرائیل پر جوابی حملے سے روکے : امریکہ
Next: اولمپکس میڈلز ٹیبل پر پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

یہ بھی پڑہیے

Glenn Maxwell arrives in Pakistan to play PSL-FB
  • کھیل

گلین میکسویل پی ایس ایل کھیلنے پاکستان پہنچ گئے

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Iran does not want war, but there will be no compromise on rights: Supreme Leader
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ نہیں چاہتا مگر حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.