ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل شیڈول کی تصدیق ہو گئی
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 اپنے عروج کو پہنچ رہا ہے کیونکہ شروع میں 20 ٹیمیں اب آخری چار میں آ رہی ہیں جو 27 جون کو ویسٹ انڈیز میں سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔
بھارت نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے ہرا کر انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے بعدٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی تیسری ٹیم بن گئی ایک جگہ باقی ہے .
بھارت اور جنوبی افریقہ نے بغیر کوئی میچ ہارے سیمی فائنل میں جگہ بنالی جبکہ انگلینڈ نے گروپ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف شکست کا مزہ چکھا.
ورلڈ کپ کے آخری سپر ایٹ میچ میں اب افغانستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کیا جس کے بعد سیمی فائنل کے لیے چاروں ٹیموں کی تصدیق ہو گئی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا سیمی فائنل شیڈول
سیمی فائنل 1 – 27 جون، صبح 5:30 بجے
جنوبی افریقہ بمقابلہ افغانستان، برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو۔
سیمی فائنل 2 – 27 جون، شام 7:30 بجے
بھارت بمقابلہ انگلینڈ ،پروویڈنس اسٹیڈیم، جارج ٹاؤن، گیانا