Sunday, February 9, 2025
Homeکھیلروسی وزیر کھیل کی بین الاقوامی اولمپک کمیٹی سے جاری تنازعات حل...

روسی وزیر کھیل کی بین الاقوامی اولمپک کمیٹی سے جاری تنازعات حل کرنے کی اپیل

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق روس کے وزیر کھیل میخائل ڈیگٹیاریف نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) سے تعلقات بہتر کرنے اور جاری تنازعات ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا جب روس کی نیشنل اولمپک کمیٹی کے سربراہ، اسٹینسلاو پوزدنیاکوف، نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

کریملن کے صدر ولادیمیر پوتن کی موجودگی میں کھیلوں کے ایک اہم اجلاس میں ڈیگٹیاریف نے اس بات پر زور دیا کہ روسی کھیلوں کو موجودہ “جغرافیائی سیاسی چیلنجز” کا سامنا ہے، اور ان مسائل کا حل نکالنے کی ضرورت ہے۔

ماضی میں روس اور سوویت یونین اولمپکس میں کامیاب رہے ہیں، لیکن یوکرین پر حملے کے بعد روس پر 2024 کے پیرس اولمپکس میں ٹیم کے طور پر شرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ آئی اس سی نے کہا تھا کہ چند روسی ایتھلیٹس “غیرجانبدار” کے طور پر حصہ لے سکتے ہیں، مگر ان کی جانچ پڑتال کی جائے گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ انہوں نے یوکرین پر حملے کی حمایت نہیں کی۔

روسی حکام نے اس پابندی کو غیرمنصفانہ اور امتیازی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے، خاص طور پر اس لیے کہ یہ پابندی بیلاروس کے ایتھلیٹس پر بھی لاگو ہوتی ہے، جو روس کا اتحادی ملک ہے۔

Latest articles

گلین فلپس کی سنچری، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلین فلپس کی شاندار سنچری، نیوزی لینڈ...

پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات پرتگال میں ادا کردی گئیں، تدفین کل مصر میں ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسماعیلی کمیونٹی کے امام و روحانی پیشوا پرنس کریم آغا...

حماس نے مزید 3 یرغمالی رہا کر دیے، اسرائیل 183 فلسطینی قیدیوں کو چھوڑے گا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس نے غزہ میں قید مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کو...

ٹرمپ کی کینیڈا پر قبضے کی باتیں حقیقت ہیں، کینیڈین وزیراعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکی...

More like this