بانی پی ٹی آئی نے اپنی ممکنہ حراست آرمی کودینے کیخلاف درخواست دائر کردی
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی نے عزیر کرامت بنڈاری کی توسط سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے.
درخواست میں وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو فریق بنایا گیا ہے.
اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ 9مئی سے متعلق کیس میں حراست آرمی کے حوالے کی جاسکتی ہے.
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت9مئی کےکیسز میں حراست سویلین کورٹس کے پاس رہنے کا حکم دے .
بانی پی ٹی آئی نے استدعا کی ہے کہ عدالت ممکنہ حراست آرمی کو دینے کیخلاف حکم جاری کرے.