Friday, January 10, 2025
HomeTop Newsپیپلز پارٹی آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا حصہ نہیں بنے...

پیپلز پارٹی آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گی،سلیم مانڈوی والا

Published on

پیپلز پارٹی آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گی،سلیم مانڈوی والا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ’ہم آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا حصہ نہیں بنیں گے، ہم اگر کابینہ میں شامل نہیں تو کس حیثیت میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کریں۔‘

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ماضی میں آئی ایم ایف نے دیگر جماعتوں کے ساتھ مشاورت کی کہ وہ جماعتیں حکومت کو سپورٹ کر رہی ہیں یا نہیں، ہم حکومت کو سپورٹ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خرچے زیادہ آمدنی کم ہے، آئی ایم ایف یہی کہتا ہے کہ آپ کے خرچے بہت ہیں آمدن نہیں، آئی ایم ایف کہتا ہے آپ آمدنی بڑھائیں، آئی ایم ایف کہتا ہے آپ ٹیکس پیئرز بڑھائیں اور ریونیو کلیکشن ٹھیک کریں۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ آئی ایم ایف کے مطالبات غلط نہیں ہوتے، پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کے ایشوز کو حل کرنا ہوگا تاکہ آئی ایم ایف سے اچھا پیکج لے سکیں۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں نئی اتحادی حکومت کو مختلف معاملات میں سپورٹ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم وفاقی کابینہ کا عملی طور پر حصہ بننے سے انکار کردیا تھا۔

8 فروری کے عام انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کو حکومت سازی میں معاونت فراہم کی تھی اور وزیر اعظم کے لیے شہباز شریف کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

Latest Urdu news, Urdu videos, Urdu blogs and columns – اردو انٹرنیشنل

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this