Friday, November 15, 2024
Homeکھیلکرکٹانگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان...

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان آج متوقع

Published on

spot_img

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان آج متوقع

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں منعقدہ نو تشکیل شدہ سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آج انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کرنے والا ہے۔

کمیٹی جس میں علیم ڈار، عاقب جاوید، اظہر علی اور احسن چیمہ شامل ہیں نے ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا سلیکٹر اسد شفیق اپنا ان پٹ فراہم کرنے کے لیے زوم کے ذریعے سیشن میں شامل ہوئے۔

کمیٹی ہفتے کے روز ملتان جائے گی اور حتمی اسکواڈ کا اعلان کرنے سے قبل ہیڈ کیوریٹر، ہیڈ کوچ اور کپتان سے ملاقات کرے گی۔

کامران غلام، نعمان علی، اور زاہد محمود کو آئندہ میچ میں سلیکشن کے لیے غور کیا جا رہا ہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک بار پھر ایک اور جھٹکا لگا، تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا.

Latest articles

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ’ٹرافی ٹور‘ 16 نومبر سے شروع ہوگا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بارے...

پاکستان شاہینز نے سری لنکا ‘اے’ کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق محمد سلیمان اور علی زریاب کے درمیان تیسری...

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کی ضد نے آئی سی سی کے لیے مزید مسائل پیدا کر دیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے...

بارش سے متاثرہ ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلین میکسویل کی تیز رفتار اننگز، جس کے...

More like this